مکاتبت سلیمان |
حکیم الامت حضرت تھانویؒ کا بڑا کارنامہ سید صاحب رحمۃ اللہ علیہ حکیم الامت حضرت تھانویؒ کے فقہی کارناموں کا تذکرہ کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں : ’’متعدد وضخیم جلدوں میں امداد الفتاویٰ اور تتمہ امداد الفتاویٰ کے نام سے حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے فتاوی کے مجموعے جمع کئے گئے ہیں ، جس کی نظیر ہندوستان میں کم از کم نہیں ملتی،و ذلک فضل اللہ یوتیہ من یشاء ، حوادث الفتاویٰ کے نام سے ان فتاویٰ کا مجموعہ ہے جو اس زمانے کے نئے مسائل اور نئے مصنوعات سے متعلق ہیں ، جن کے جوابات گذشتہ کتب فتاویٰ سے بآسانی حاصل نہیں کئے جاسکتے۔٭ ۱؎ عام مسلمانوں کی سہولت کے خیال سے حضرت مولانا تھانویؒ نے تو یہاں تک ------------------------------ ٭مفکر اسلام حضرت مولانا ابوالحسن علی ندوی تحریر فرماتے ہیں : حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانویؒ (م۱۳۶۲) کے علمی وفقہی کارناموں کے تفصیلی بیان کے لئے تو ایک مستقل کتاب کی ضرورت ہے۔ مولانا کی مقبول عام کتاب’’ بہشتی زیور‘‘ کے علاوہ ان کے فتاویٰ(مسمی بہ امداد الفتاویٰ) کا سات جلدوں پر مشتمل عباداتی، تمدنی، معاشرتی ، معاملاتی و غیرہ سوالات کے جوابات کا بیش قیمت اور عظیم ذخیرہ ہے ، ایک خاص بات یہ ہے کہ عصر حاضر کے بہت سے پیچیدہ مسائل کا ان میں نہ صرف حل پیش کیاگیا ہے ، بلکہ ایسی اصولی ہدایات ملتی ہیں جن سے آئندہ اس موضوع پر کام کرنے والوں کے لئے راہنمائی کا پورا سامان ہے ، چنانچہ کسی بھی نئے پیش آمدہ مسئلہ کا حل دریافت کرنے کے لئے آج کے علماء وفقہاء ان کی تحقیقات وہدایات سے استفادہ کئے بغیر ایک قدم آگے بڑھانا مشکل سمجھتے ہیں ، مولانا کی زمانہ شناسی اور حساس وفکر مند طبیعت کا ایک جیتا جاگتا نمونہ ’’ الحیلۃ‘‘ الناجزۃ‘‘ ہے ، جس میں دنیا بھر کے معتمد علماء کی آراء جمع کر کے آج کی مظلوم منکوحہ عورت کی متعدددشواریوں کا آسان حل پیش کیاگیا ہے ۔ (تدوین فقہ اور چند فقہی مباحث ص ۱۱۱) ۱؎ حکیم الامت کے آثار علمیہ ۔ ماخوذ از مآثر حکیم الامت ص۱۹۸