مکاتبت سلیمان |
|
رسالہ قیدالعلوعن کیدالعدو سید صاحبؒ کا مکتوب مع جواب حضرت حکیم الامت تھانویؒ مضمون :- از ہیچمداں بحضرت اقدس متعنا اللہ بفیوضہٖ وبرکاتہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ جواب :- محترمی زاد اللہ تعالیٰ عرفانہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ مضمون :- مکرمت نامہ نے سعادت تازہ بخشی، حضرت نے میرے متن کی جو شرح ارشاد فرمائی ہے، ا س سے اپنی نظر کا قصور معلوم ہوا۔ جواب :- قصور پر نظر بھی مفتاح ہے کمال کا۔ مضمون :- بے شبہ اگر یہ تنبیہ مبین ارشاد نہ فرمائی گئی ہوتی تو میرا خلاصہ ناکافی ہوتا۔ جواب :- آپ کی سلامت فطرت سے ایک وقت میں اس کے کافی ہوجانے کی امید تھی۔ مضمون :- اب خاکسار نے اپنے متن اور حضرت کی شرح کو یک جا کرلیا ہے۔ جواب :- متعکم اللہ بہ وایانا۔ مضمون :- اور جو انشاء اللہ میری زندگی کا کامل ہدایت نامہ ہوگا۔ جواب :- اعانکم اللہ تعالی۔ ۱؎ ------------------------------ ۱ ؎ النور ماہ ذالحجہ ۱۳۶۱ھ ص۹