مکاتبت سلیمان |
|
زیادہ مدت تک کام کرتے رہنے کا اور فائدہ پہنچانے کا ذریعہ بنتا ہیں ، یہ خطوط شیخ کے ملفوظات کی قائم مقامی کا کام بھی انجام دیتے ہیں ، لیکن اس کام کے لئے ان کو محفوظ رکھنے اور اشاعت پذیر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہم کو مسرت ہے کہ مولانا مفتی محمد زید صاحب جنہوں نے حضرت تھانویؒ کے ملفوظات اور اصلاح وارشاد کے سلسلے میں مختلف نوعیتوں کی وضاحت پر مشتمل مضامین کو علیحدہ علیحدہ شائع کرنے کا ایک مبارک سلسلہ شروع کیا ہے ، پیش نظر مجموعہ میں حضرت مولانا سید سلیمان ندویؒ اور ان کے شیخ طریقت حضرت تھانویؒ کے مابین خط وکتابت کو اور ربط وتعلق کے تذکرے کو تلاش بسیار کے بعد جمع کرلیا، اور شائع کررہے ہیں ، امید ہے کہ اس سے خاصی افادیت سامنے آئے گی، اور اس افادیت کے طالبوں کو اہم باتیں معلوم ہوں گی، حضرت مولانا تھانویؒ کو جو علمی میدان میں وسعت اور عمق دونوں کے لحاظ سے جو مقام حاصل تھا اور اس کے ساتھ ان کو اصلاح باطن ورشد کے میدان میں جو بلندی اور اہمیت حاصل ہوئی اور اس سے جو افادیت عام ہوئی پھر مولانا سید سلیمان ندویؒ کی خصوصیات جو ان کے علمی مقام سے تعلق رکھتی تھیں اس بات کی مقتضی تھیں کہ وہ صلاح و باطن ورشد کے معاملے میں بھی اونچا مقام حاصل کریں اور اس کے لئے ان کو حضرت تھانویؒ جیسا مرشد ہی ان کی ضرورت کو پورا کرسکتا تھا جس کو انہوں نے سمجھا اور اختیار کیا ۔ مفتی زید صاحب نے اس کو ایک مفید اور بلند موضوع سمجھ کر جمع واشاعت کے لئے اختیار کیا ہے۔ اللہ تعالی قبول فرمائے اور جزائے خیر دے۔ والسلام محمد رابع حسنی ندوی ناظم ندوۃ العلماء لکھنؤ