اسلاف کی طالب علمانہ زندگی اور اصول و آداب کی مثالی رعایت |
|
اس وقت آپکے ہاتھوں میں ہے۔ ارباب علم ، ذمہ داران مدارس اور اساتذہ کی خدمت میں نہایت ہی مؤدبانہ گذارش ہے کہ طلبہ کو اس کے مطالعہ کی خوب ترغیب دی جائے اور شوق دلایا جائے، بلکہ اگر ممکن ہو تو طلبہ میں اجتماعی طور پر روز مرہ اس قسم کی کتابوں کی تعلیم کا نظم کیا جائے، تاکہ طلبہ میں بیداری پیدا ہو اور علم دین کو صحیح نیت اور صحیح محنت سے حاصل کرنے کا جذبہ اور شوق پیدا ہو۔ اللہ تعالیٰ سے التجا ہے کہ اس رسالہ کو شرف قبولیت سے نوازکر اس کا نفع عام وتام فرمائے اور مدارس سے ایسے ہونہار اور جامع الکمالات رجال کے پیدا ہونے کا ذریعہ فرمائے جو صحیح معنوں میں امت کا درد لے کر ان کی علمی ، اخلاقی اور روحانی تربیت کا فریضہ انجام دے سکیں اور نبوی میراث کا کماحقہ حق اداکرسکیں ، وماذلک علی اللّٰہ بعزیز۔ حفظ الرحمن عفی عنہ قاسمی کاکوسی ۲۱؍شوال المکرم ۱۴۱۶ھ