اسلاف کی طالب علمانہ زندگی اور اصول و آداب کی مثالی رعایت |
|
نہ تھے، تعلیمی انہماک کے باعث کسی اور کام کی فرصت ہی نہ تھی ، جب کچھ وقت ملتاحضرت شیخ الہند کی خدمت میں جابیٹھتے۔‘‘ (بڑوں کا بچپن)امام مسلم ؒ کا علمی انہماک امام مسلمؒ کی وفات کا واقعہ مشہور ہے آپ کے سامنے ایک حدیث کا ذکر آگیا، لوگوں نے اس حدیث کے بارے میں امام صاحب سے دریافت کیا ، سوئے اتفاق کہ امام مسلم کو وہ حدیث یاد نہ تھی ، وہاں سے اٹھ کر مکان پر تشریف لائے ، اور اپنے مجموعۂ حدیث میں اس کی تلاش وجستجوشروع کردی ، حدیث کی تلاش وچھان بین میں اس قدر مستغرق ہوئے کہ سامنے کھجوروں کا بھرا ہوا ایک ٹوکرارکھا تھا، اس میں سے نکال نکال کر کھاتے جاتے تھے ، لیکن حدیث کے انہماک اورفکر میں اس کی مطلق ان کو خبر نہیںہوئی کہ اس بے خودی کی حالت میںکتنی کھجوریں کھاگئے ، آخر کار وہ حدیث مل گئی، لیکن کھجوروںکا پورا ٹوکرا ختم ہوگیا اور یہی واقعہ ان کی وفات کاسبب بن گیا ۔ (تذکرۃ المحدثین)حضرت مولانا عبدالقادر صاحب رائپوری کا علمی انہماک حضرت مولانا عبدالقادر صاحب رائپوری خلیفہ حضرت مولانا عبدالرحیم صاحب رائپوری اپنی طالب علمی کے زمانے میں کسی کے خط کا جواب نہیں دیتے تھے ،بلکہ ہمیشہ علم میں منہمک رہتے تھے ، ایک موٹا گھڑ ا رکھا ہوا تھا، جتنے بھی خطوط آتے تھے اس میں ڈالتے رہتے تھے۔ فراغت کے بعد سب خطوط پڑھے تو مختلف طرح کی غمی اور خوشی کی باتیں لکھی ہوئی تھیں ، کسی میںلکھا تھا تمہارے بھتیجا پیدا ہوا ہے تو فرمایا الحمدللّٰہ، کسی میں لکھا تھا چچی کا انتقال ہوگیا تو فرمایا ’’اناللّٰہ واناالیہ راجعون‘‘ غرض تھوڑی دیر میںسارے خطوط پڑھ ڈالے ۔مولانا عبدالحئی صاحب فرنگی محلّی کا علمی انہماک حضرت مولانا عبدالحئی صاحب فرنگی محلی ایک روز کمرے میں مطالعہ کررہے تھے