اسلاف کی طالب علمانہ زندگی اور اصول و آداب کی مثالی رعایت |
|
رونا بلبلانا پسند ہے اللہ کو بندہ کارونا اگر پسندآجائے تو اس پرہزاروں مرادیں قربان! ؎ خوش نمایدنالۂ شبہائے تو ٭ ذوقہادارم بزاریہائے تو لہٰذا اگر دعا کی قبولیت میں کبھی تاخیر ہوتو ناامید نہ ہوناچاہئے، دعا جاری رکھنا چاہیئے کہ اس بہانے سے مومن کو بہت دن تک اللہ تعالیٰ سے ہمکلامی کا شرف حاصل رہتاہے ۔ ؎ امیدنہ برآنا امید برآنا ہے یہ عرض مسلسل کیا خوب بہانا ہےچوتھی ترتیب چوتھی ترتیب یہ ہے کہ جو چیز اللہ سے مانگی گئی ہے، اللہ تعالیٰ وہ چیزنہیں دیتے نہ اس کے بدل کوئی دوسری چیز دیتے ہیں ، البتہ دعا سے بندہ پر آنے والی مصیبت ٹال دیتے ہیں، جس سے وہ بہت بڑے نقصان سے بچ جاتا ہے، یہ بھی اللہ تعالیٰ کی عین رحمت ہے۔پانچویں ترتیب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ بندہ کی دعا کو ریزرو کردیتے ہیں ، جمع کردیتے ہیں اور آخرت میں اللہ اس کو مرحمت فرماتے ہیں ، آخرت میں جب اس دعا کا انعام سامنے آئیگاتو بندہ یہ تمنا کرے گا کہ کاش میری کوئی دعا دنیا میں قبول نہ ہوتی۔ (افادات حضرت مولانا محمدعمر ؒصاحب پالن پوری)اسلاف کی دعا ومناجات اور خشیت محمدابن حسینؒفرماتے ہیں کہ مجھے ابومعمر تنوری نے خبردی کہ انہیں ابومحمد ربیع نے خبردی ، وہ فرماتے ہیں کہ یزید رقاشی رات کو اللہ کے سامنے بہت کثرت سے