اسلاف کی طالب علمانہ زندگی اور اصول و آداب کی مثالی رعایت |
|
والد ماجد حضرت مولانا شفیع صاحبؒ سے اپنے دادا کا ارشاد نقل کرتے ہیں۔ ’’ کہ ہم نے دارالعلوم کا وہ وقت دیکھا ہے جس میں صدر مدرس سے لے کر ادنیٰ مدرس تک اور مہتمم سے لے کر دربان اور چپراسی تک سب کے سب صاحب نسبت بزرگ اور اولیاء اللہ تھے ،دارالعلوم اس زمانے میں دن کو دارالعلوم اور رات کو خانقاہ معلوم ہوتا تھا کہ اکثر حجروں سے شب میں تلاوت اور ذکر کی آوازیں سنائی دیتی تھیں۔(ب) دعوت و تبلیغ کی اہمیت اور اس کی ضرورت حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقاصد بعثت اور فرائض نبوت میں دعوت و تبلیغ بھی ہے، حکیمانہ دعوت و تبلیغ، امربالمعروف اور نہی عن المنکر اسلام کے جسم کی ریڑھ کی ہڈی ہے اس پر اسلام کی بنیاد اس کی قوت اس کی وسعت اور اس کی کامیابی منحصر ہے اور آج سب زمانوں سے پڑھ کر اس کی ضرورت ہے ،غیر مسلمانوں کو مسلمان بنانے سے زیادہ اہم کام مسلمانوں کو مسلمان، نام کے مسلمانوں کو کام کے مسلمان اور قومی مسلمانوں کو دینی مسلمان بنانا ہے، حق ہے کہ آج مسلمانوں کی حالت دیکھ کر قرآن پاک کی یہ ندا یَااَیُّہَاالَّذِیْنَ آمَنُوْ اآمِنُوْا اے مسلمانو! مسلمان بنو کو پورے زور و شور سے بلند کیا جائے، شہر شہر، گائوں گائوں اور در در پھر کر مسلمانوں کو مسلمان بنانے کا کام کیا جائے اور اس راہ میں وہ جفا کشی، وہ محنت کوشی اور وہ ہمت اور وہ قوت مجاہدہ صرف کیجائے جو دنیا دار لوگ دنیا کے عزو جاہ اور حصول طاقت میں صرف کررہے ہیں، جس میں حصول مقصد کی خاطر ہر متاع عزیز کو قربان کرنے اور ہر مانع کو بیچ سے ہٹانے کے لئے ناقابل تسخیر طاقت پیدا ہوتی ہے کشش سے ،کوشش سے ،جان و مال سے ہر راہ سے اس میں قدم آگے بڑھایا