اسلاف کی طالب علمانہ زندگی اور اصول و آداب کی مثالی رعایت |
|
فرمایا، لوگو! اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ بھلی باتوں کا حکم کرو اور بری باتوں سے منع کرو ، مبادا وہ وقت آجائے کہ تم دعا مانگو اور میں اس کوقبول نہ کروں اور تم مجھ سے سوال کرو اورمیں اس کو پورانہ کروں اور تم مجھ سے مدد چاہو اور میں تمہاری مدد نہ کروں ، حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف یہ کلمات ارشاد فرمائے اور منبر سے اترگئے۔ (ترغیب ترہیب)اللہ کے شاہی خزانے میں آنسوؤں کی قیمت حضرت ناناتوی ؒ فرمایا کرتے تھے کہ جس بادشاہ کے خزانے میں کوئی موتی دوسرے ملک سے منگایا جاتا ہے ، اس کی قدر ومنزلت خود بادشاہ بھی بہت کرتاہے، ندامت کے آنسو جو گنہگاروں کی آنکھوں سے زمین پر گرتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے شاہی خزانہ میں قبول ہوجاتے ہیں ، کیونکہ اللہ تعالیٰ کے شاہی خزانہ میں صرف عزت وجلالت شان ہے، وہاں ندامت کے آنسو نہیںہیں، لہٰذا اپنے بندوں کے اشکہائے ندامت کودنیا سے درآمد کرکے بے انتہا قدر فرماتے ہیں اور شرف قبول عطافرماتے ہیں اور شہیدوں کے خون کے برابروزن فرماتے ہیں۔ کسی شاعر نے خوب کہا ہے ؎ تابِ نظر نہیںتھی کسی شیخ وشاب میں ان کی جھلک بھی تھی میری چشم پرآب میں (کشکول معرفت)قبولیت دعا کی پانچ ترتیبیں کبھی یہ سوچ کر مایوس نہیں ہونا چاہیئے کہ ہم دعائیں تو کرتے ہیں مگر قبول نہیں ہوتیں بلکہ دعاؤں کی قبولیت پر کامل یقین رکھنا چاہیئے اور قبولیت کا معنی ومطلب بھی سمجھنا چاہیئے، انسان بڑاجلد باز واقع ہوا ہے۔ ’’وَکَانَ الْاِنْسَانُ عَجُوْلاً‘‘۔ وہ ہرچیز کو جلدی ہی چاہتا ہے ، مگر بعض دفعہ اللہ کے علم میں وہ چیز جلدی