اسلاف کی طالب علمانہ زندگی اور اصول و آداب کی مثالی رعایت |
|
باربار دہراتے اوراعادہ فرماتے تھے۔ (تذکرۃ الرشید)شیخ الاسلام حضرت مولاناحسین احمد مدنی ؒ کی دعاومناجات شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا صاحب ؒ آب بیتی میں تحریرفرماتے ہیں ’’میں نے اپنے اکابرمیں اپنے والد صاحب اور حضرت مدنی قدس سرہٗ کو اخیر شب میں بہت ہی آواز سے روتے سنا، بسا اوقات ان اکابر کے رونے سے مجھ جیسے کی آنکھ بھی کھل جاتی جس کی آنکھ سونے کے بعد بڑی مشکل سے کھلتی ہے۔ حضرت مدنی ؒ ہندی کے دوہے دردسے پڑھاکرتے تھے میںہندی سے واقف نہیں، اس لئے مضامین کاتوپتہ نہیںچلتا تھا، لیکن رونے کا منظر اب تک کانوں اور دل میںہے جیسے کوئی بچہ کو پیٹ رہا ہو اور وہ رورہا ہو۔ (آب بیتی) حضرت اپنی مناجات میںیہ شعر بہت رو رو کر پڑھاکرتے تھے ؎ نہ کالی کودیکھے نہ گوری کو دیکھے ٭ پیا جس کو چاہے سہاگن وہی ہےحضرت شاہ عبدالغنی پھولپوریؒ کی دعاومناجات حضرت شاہ عبدالغنی صاحب پھولپوری ؒ تہجد کی نماز میںہر دورکعت کے بعد استغفار میںدیر تک رویاکرتے تھے اور اپنی مجلس میںجب اللہ تعالیٰ کی کوئی بات شروع کرتے تو اللہ کانام لیتے ہی آنسو نکل کر چہرۂ مبارک پر ٹھہرے رہتے تھے، پھر حضرت دونوں ہاتھوں سے ان آنسوؤںکو چہرے اور ڈاڑھی پرمل لیتے تھے اور فرماتے تھے کہ میں نے اپنے شیخ حکیم الامت نوراللہ مرقدہٗ کو اسی طرح عمل کرتے دیکھا ہے۔ (کشکول معرفت ص ۵۷۴)