اسلاف کی طالب علمانہ زندگی اور اصول و آداب کی مثالی رعایت |
|
کرکے نقل فرماتے اور لکھ لیا کرتے ،جو ہرکتاب کی ایک مستقل تعلیق اور نادرالوجود شرح بن گئی۔ چنانچہ ترمذی شریف کی تقریر ’’الکوکب الدری‘‘ اور بخاری شریف کی ’’لامع الداری‘‘ کے نام سے طبع ہوئی۔اسباق کو مطالعہ کے ساتھ پڑھنے کا اہتمام استاذ کے سامنے سبق پڑھنے سے پہلے نہایت اہتمام کے ساتھ مطالعہ کرکے جائے اور روزانہ پابندی کے ساتھ مطالعہ کرے ، کوئی سبق بغیر مطالعہ کے نہ پڑھے، مطالعہ کے بے شمار فوائد ہیں،منجملہ ان کے سبق اچھی طرح ذہن نشین اور محفوظ ہوجاتا ہے۔ رحمۃ المتعلمین میں لکھا ہے کہ بغیر مطالعہ پڑھنے سے پڑھتے وقت جب استاذ کچھ تقریر کرتاہے تو سمجھ میں نہیں آتی ہے ، اگر سمجھ بھی لے جلدی یاد نہیں ہوتی۔ اگر یاد بھی ہوجاتی ہے تو ٹھہرتی نہیں، اگر مطالعہ کرکے پڑھے گا تو ان آفتوں سے محفوظ رہے گا۔ کتاب کو اس کی عربی شروح و متعلقات سے حل کرنے کی کوشش کرے، اردو شروحات کو ہاتھ نہ لگائیں کہ یہ استعداد کے لئے مضر ہیں، ابتداء میں اپنے کسی خاص استاذ سے جن سے لگائو زیادہ ہو اور دل جن سے زیادہ مانوس ہو مطالعہ کا طریقہ و ترتیب معلوم کرے اور عبارت کو حل کرنا سیکھے اور اسی استاذ کے مشورہ سے چلتا رہے، انشاء اللہ بہت ترقی ہوگی، عمدہ استعداد بنے گی اور عربی عبارت سے مناسبت پیدا ہوگی، ابتداء اگرچہ طبیعت پرگرانی ہوگی بوجھ پڑے گا کہ مطالعہ سے کبھی پورا سبق سمجھ میں نہیں آتا ہے، کبھی کچھ بھی سمجھ میں نہیں آتا ہے اور کبھی بڑی محنت و مشقت کے بعد تھوڑا سا سمجھ میں آتا ہے، لیکن اس سے گھبرائے نہیں، ہمت