پردیس میں تذکرہ وطن |
س کتاب ک |
|
مولانا شاہ مسیح اللہ خان رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ بعض علماء مرید ہونے سے کیوں کتراتے ہیں؟ کیوں کہ اس میں نفس کو ایک چوٹ لگتی ہے کہ اُفُّوْہ! میں تو بندہ کا بندہ بن جاؤں گا۔ میں بھی ایک بندہ ہوں اور شیخ بھی ایک بندہ ہے تو بندہ کا بندہ اور غلام کا غلام کیوں بنے مگر ان اہلِ نفس کو نہیں معلوم کہ اللہ تعالیٰ کا فضل اسی طریقہ سے ہوتا ہے کہ اس بندہ نے میری وجہ سے ایک بندہ کی غلامی اختیار کی ہے کیوں کہ وہ نیک گمان رکھتا ہے کہ یہ شخص اللہ کا ولی ہے اس لیے کُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ کا حکم سمجھ کر غلامی کررہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس طریقہ سے بہت جلد فائدہ پہنچتا ہے۔ اور بندہ جلد صاحبِ نسبت ہوجاتا ہے۔اثباتِ قیامت کی عجیب تقریر ارشاد فرمایا کہایک کافر عاص بن وائل، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور ایک بوسیدہ ہڈی کو مسل کر ہَوا میں اُڑادیا اور کہا کہ اے محمد! کیا اللہ تعالیٰ اس کو دوبارہ زندہ کرے گا جب کہ گل سڑ کے فنا ہوگئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نَعَمْ یَبْعَثُ اللہُ تَعَالٰی ھٰذَا ثُمَّ یُمِیْتُکَ ثُمَّ یُحْیِیْکَ ثُمَّ یُدْخِلُکَ نَارَ جَھَنَّم؎ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں اس کو اللہ دوبارہ زندہ کرے گا پھر تجھے موت دے گا پھر تجھے زندہ کرے گا پھر تجھے دوزخ میں داخل کرے گا۔ اس کے بعد یہ آیت نازل ہوئی جن میں اس کافر کے سوال کا جواب ہے۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں: اَوَ لَمۡ یَرَ الۡاِنۡسَانُ اَنَّا خَلَقۡنٰہُ مِنۡ نُّطۡفَۃٍ فَاِذَا ہُوَ خَصِیۡمٌ مُّبِیۡنٌ، وَ ضَرَبَ لَنَا مَثَلًا وَّ نَسِیَ خَلۡقَہٗ ؕ قَالَ مَنۡ یُّحۡیِ الۡعِظَامَ وَ ہِیَ رَمِیۡمٌ ،قُلۡ یُحۡیِیۡہَا الَّذِیۡۤ اَنۡشَاَہَاۤ اَوَّلَ مَرَّۃٍ ؕ وَ ہُوَ بِکُلِّ خَلۡقٍ عَلِیۡمُۨ ------------------------------