پردیس میں تذکرہ وطن |
س کتاب ک |
سے ملنا فَادْخُلِیْ بتارہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے جنت میں بار بار اللہ والوں سے ملنے کا حکم ہورہا ہے کہ جن کی غلامی کے صدقے میں تمہیں آج جنت دے رہا ہوں ان کو نہ بھولنا فَادْخُلِیْ فِیْ عِبَادِیْکا جو یہ ترجمہ کرے کہ ایک دفعہ میرے خاص بندوں سے مل لو تو یہ ترجمہ غلط ہوگا کیوں کہ فَادْخُلِیْکا امر مضارع سے بنا ہے جس میں حال اور مستقبل دو زمانہ ہے تو ترجمہ یہ ہوگا کہ میرے خاص بندوں سے اَب بھی ملو اور مستقبل میں بھی ملتے رہنا پس معلوم ہوا کہ جنت میں بار بار اولیاء اللہ کی ملاقات ہوگی۔حضرتِ والا کا تقویٰ مجلس کے بعد حضرتِ والا اپنے کمرہ میں تشریف لائے اور حضرتِ والا کے ایک عالم خلیفہ کے دو صاحبزادے بھی ساتھ آئے، بڑے اور چھوٹے صاحبزادے دونوں دو سال پہلے بھی حاضرِ خدمت ہوئے تھے لیکن اس وقت چھوٹے صاحبزادہ کے داڑھی نہیں آئی تھی، اب ماشاء اللہ پوری داڑھی تھی۔ ان کو دیکھ کر حضرتِ والا نے دریافت فرمایا کہ کیا تم ان کے بھائی ہو؟ پھر فرمایا: اگر پہلے غور سے دیکھتا تو پہچان لیتا اسی لیے اب پوچھنا پڑا کہ کیا تم ان کے بھائی ہو کیوں کہ بھائی، بھائی کی شکل میں مشابہت ہے لیکن اس وقت غور سے نہیں دیکھا تھا کیوں کہ اس وقت دیکھنا جائز نہیں تھا۔ میرا شعر ہے ؎ جِن کے چہرے میں ہو نمک شامل واجب الاحتیاط ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے تقویٰ کی نعمت دی تھی جس سے ان کے چہرہ کو غور سے نہیں دیکھا تھا،آج داڑھی خوب بڑی ہوگئی، ایک مٹھی سے بھی زیادہ ہے تو اَب پوچھنے سے معلوم ہوا اور چہرہ بھی بتاتا ہے کہ بھائی بھائی ہیں۔ فائدہ: جَامع عرض کرتا ہے کہ قدم قدم پر حضرتِ والا کے عمل سے نصیحت ملتی ہے کہ اگر تقویٰ سیکھنا ہے تو اللہ تعالیٰ ہمیںحضرتِ والا کی اتباعِ کامل کی توفیق عطا فرمائے۔