پردیس میں تذکرہ وطن |
س کتاب ک |
|
ہوں اور شیخ الحدیث آزاد ول مولانا فضل الرحمٰن بھی ہیں اور بہت سے علماء مجھے تلاش کررہے ہیں اور کعبہ کے پاس ہی ان علماء سے ملاقات ہورہی ہے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ عمرہ کی اور صحت یابی کی بشارت ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: لَہُمُ الۡبُشۡرٰی فِی الۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا وَ فِی الۡاٰخِرَۃِ ؎ یعنی اللہ کے خاص بندوں کے لیے بشارت ہے دنیا میں بھی آخرت میں بھی۔ اس کی تفسیر حضرت مولانا تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے بیان القرآن میں یہ کی ہے کہ یا تو خود اچھے اچھے خواب دیکھے یا دوسرے لوگ اس کے بارے میں دیکھیں۔ دوسرے لوگوں کا دیکھنا بھی تفسیر میں داخل ہے۔ شمیم صاحب نے عرض کیا کہ حضرت! کوشش ہورہی ہے کہ ویزا مل جائے تو عمرہ ہوسکتا ہے۔ فرمایا کہ اگر ویزا مل گیا تو بجائے گھر جانے کے ان شاء اللہ تعالیٰ یہاں سے براہِ راست عمرہ کے لیے جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ کے گھر جانے کے لیے اپنے گھر جانے کی ضرورت نہیں ہے، اللہ کے گھر پر ہمارے ہی کیا ساری دنیا کے گھر قربان ہوجائیں تو حق ادا نہیں ہوسکتا اور پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا روضۂ مبارک! زمین کے جتنے حصہ پر آپ کا جسم مبارک رکھا ہوا ہے وہ حصہ عرشِ اعظم سے افضل ہے، کرسی سے افضل ہے، کعبہ سے افضل ہے۔تعلیمِ ادب ایک صاحب نے کہا کہ میں نے خواب دیکھا کہ حضرت کے ساتھ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہیں تو حضرت نے فرمایا کہ یوں کہو کہ میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہوں یوں نہ کہو کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم میرے ساتھ ہیں۔ ہمارے حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب سے مکہ مکرمہ میں کسی نے پوچھا کہ مولانا محمد احمد صاحب آپ کے ساتھ آئے ہیں۔ فرمایا: نہیں! میں ان کے ساتھ آیا ہوں۔ ------------------------------