پردیس میں تذکرہ وطن |
س کتاب ک |
|
اس میں شیاطین اور جنات اور جادو سب آگیا کیوں کہ سب اس کی قدرت کے تحت ہیں۔لہٰذا اس نام کو ہر نماز کے بعد سات مرتبہ پڑھ کر دعا کرو کہ اے اللہ! آپ کا نام لیا جس کے معنیٰ ہیں کہ ہر چیز آپ کی قدرت کے تحت ہے۔ اس نام کے صدقے میں مجھ پر اگر جن، جادو یا بیماری جو کچھ بھی ہے اس کو بھگادیجیے۔ مخلوق کے تمام شر سے حفاظت کے لیے تین تین مرتبہ سورۂ اخلاص، سورۂ فلق اور سورۂ الناس روزانہ صبح و شام پڑھا کرو۔ ہم کہتے ہیں کہ موت قبول کرلو، اپنے اللہ سے مل جاؤ مگر ان نالائق عاملین سے علاج نہ کراؤ، جو جے پال سنگھ کو پُکار کر ایمان خراب کرتے ہیں۔ ہم اللہ پر جان دے سکتے ہیں مگر عاملین کے ہاتھوں ایمان دے کر حیات نہیں چاہتے۔ جب اللہ کے پاس جانے کا مقررہ وقت آجائے گاتو کیا کوئی عامل روک سکتا ہے؟ زندگی اور موت تو اللہ کے ہاتھ میں لیکن جے پال جوگی کا نام لینا غیر اللہ کو پُکارنا ہے اور ایمان سے ہاتھ دھونا ہے۔ میں اللہ کے نام القہار کا اللہ کی رحمت کو واسطہ دیتا ہوں کہ یا اللہ! اپنے نام القہارکی برکت سے ہمیں ہر مصیبت سے نجات عطا فرمائیے اور اپنی حفاظت نصیب فرمائیے۔ کوئی شئی نہیں جو اللہ کی قدرت سے خارج ہو تو ہم کیوں غیر اللہ کی خوشامد کریں۔ کسی حدیث میں دکھادو کہ جب کوئی نہ اچھا ہو تو اس کو عاملین کو دکھاؤ؟ ہے کسی حدیث میں؟ عاملین کے دماغ ہم لوگوں نے خراب کیے ہیں ان کی خوشامد کرکے۔ اکثر عاملین نے عملیات کو دھندا بنارکھا ہے اور یہ تو طے ہے کہ عاملین صاحبِ نسبت نہیں ہوتے۔ یہ حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ عاملین کی نسبتِ باطنی فوت ہوجاتی ہے کیوں کہ ان کی نظر اللہ سے ہٹ جاتی ہے اور عملیات پر ہوجاتی ہے۔محبت کی لُغت ارشاد فرمایا کہمحبت کی لغت ہی ایسی ہے جو متقاضی وَصل ہے اگر دونوں ہونٹوں میں جدائی کردو تو محبت کا لفظ ادا نہیں ہوسکتا۔ محبت ایسی چیز ہے کہ جب دل میں آجاتی ہے تو محبوب سے جدا ہونا گوارا نہیں کرتی۔ انگریزی میں کوئی لفظ ایسا نہیں جو محبت کی صحیح تعبیر کرسکے۔ (Love)کہیے تو دونوں ہونٹ الگ رہتے ہیں اور محبت