پردیس میں تذکرہ وطن |
س کتاب ک |
|
صحبت نہ ملی تو سب کچھ پڑھنے کے بعد بھی بدمعاشی کرے گا۔ اس لیے اللہ والوں کی صحبت میں رہو یا اللہ والوں کے غلاموں کی صحبت میں رہو۔ اللہ والوں کی پہچان کیا ہے کہ اُس نے غُلامی کی ہو اللہ والوں کی۔خونِ آرزو اور مقامِ صدّیقین ارشاد فرمایا کہاپنی حرام آرزؤوں کا خون پینا صدیقین کا کام ہے، معمولی ایمان والے کا یہ کام نہیں کہ اپنی آرزو کا خون پی لے۔ خونِ آرزو پی کر وہ مست ہوجاتا ہے۔ جو خون آرزو پینے کی مشق کرے گا وہ اولیائے صدیقین کے درجے میں ہوجائے گا۔ جو ولایت کا سب سے بڑا درجہ ہے، اللہ کا سب سے پیارا ہوجائے گا۔رحمت کی علامت ارشاد فرمایا کہاللہ کی رحمت کی علامت کیا ہے؟ کہ گناہ چھوڑ دے جو گناہ نہیں چھوڑتا وہ اللہ کا سرکش، نافرمان اور رحمت سے محروم ہے، وہ لعنتی آدمی ہے، اس کے چہرے پر لعنت برستی ہے۔ دیکھ لو گناہ گاروں کے چہروں کو اللہ کی رحمت کی علامت یہی ہے کہ گناہ سے بچ جائے، گناہ نہ کرے، گناہ چھوڑ دے تو سمجھ لو کہ اللہ کی رحمت اس پر برس رہی ہے۔ حدیثِ پاک کی دعا ہے : اَللّٰھُمَّ ارْحَمْنِی بِتَرْکِ الْمَعَاصِیْ؎ اے اللہ مجھ پر وہ رحمت نازل فرمادے جس کے سبب میں گناہوں کو چھوڑ دوں۔ اللہ تعالیٰ ہم لوگوں کو، ہمارے گھر والوں کو، سارے عالم کے مسلمانوں کو اللہ والا بنادے۔ اللہ تعالیٰ اپنا مقبول اپنا محبوب بنادے اور مکروہ کام سے، مکروہات سے، حرام سے بچا لیجیے اور نفرت اور کراہت دے دیجیے: اَللّٰھُمَّ حَبِّبْ اِلَیْنَا الْاِیْمَانَ وَزَیِّنْہُ فِیْ قُلُوْبِنَا ------------------------------