پردیس میں تذکرہ وطن |
س کتاب ک |
|
ہوئے سولہ سال دیکھا ہے۔ حضرتِ والا نے روتے ہوئے فرمایا کہ تلاوت کے درمیان جب زور سے اللہ کہتے تھے تو معلوم ہوتا تھا کہ مسجد کے دَر و دیوار سے اللہ نکل رہا ہے اور لگتا تھا کہ مسجد کے در و دیوار حرکت میں آگئے ہر تھوڑی دیر پر دس بیس آیات پڑھیں پھر زور سے کہا: اللہ، اللہ، اللہ، اللہ آہ کیا محبت تھی!بدنظری کی حرمت کی ایک وجہ ارشاد فرمایا کہ نامحرم عورتوں کو مت دیکھو، ان کی ایک تاثیر حدیثِ پاک میں بیان ہوئی اس لیے بہادر مت بنو۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عورتیں آدھی عقل کی ہیں مگر بڑے بڑے عقل والوں کی عقل اُڑادیتی ہیں۔ پس اگر ان کو دیکھو گے تو فاقد العقل، محروم العقل، غائب العقل ہوجاؤ گے یعنی عقل غائب ہوجائے گی،پاگل کی طرح ہوجاؤ گے۔ نشہ اسی لیے حرام ہے کیوں کہ نشہ میں عقل سلامت نہیں رہتی، ماں بہن کی تمیز نہیں رہتی، شراب عقل غائب کردیتی ہے اس لیے حرام ہے۔ ایسے ہی حسینوں کو دیکھنے سے عقل غائب ہوجاتی ہے، اس لیے بدنظری حرام ہے۔ہدایت کی علامت ارشاد فرمایا کہاللہ تعالیٰ پر فدا ہونا اللہ والوں کی صحبت کے بغیر ممکن نہیں۔ اللہ تعالیٰ جس کو ہدایت دینا چاہتے ہیں تو اس کی سب سے پہلی علامت یہ ہے کہ اس کے دل میں وقت کے کسی ولی کی محبت ڈال دیتے ہیں پھر وہ اس ولی کی صحبت میں رہتا ہے، اس کی عبادت، اس کی فدا کاری اور وفاداری دیکھتا ہے تو اپنی بے وفائیوں، اپنی نافرمانیوں، اپنی حرام کاریوں اور اپنی بدمعاشیوں پر نادم ہوجاتا ہے اور اُسے تو بہ نصیب ہوجاتی ہے۔ اسی لیے اللہ تعالیٰ کا حکم ہےیٰۤاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللہَ کہ اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو مگر تمہیں یہ ڈر کیسے ملے گا کُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ؎ اللہ والوں کے پاس رہو۔ لاکھ کتابیں پڑھتے رہو مگر کتاب پڑھنے سے بدمعاشی ٹھیک نہیں ہوسکتی۔ اگر اللہ والوں کی ------------------------------