پردیس میں تذکرہ وطن |
س کتاب ک |
|
ساتھ جنت میں نہ چھوڑنا، جنت کی نعمتوں میں مشغول تو ہونا مگر اللہ والوں کے پاس نعمت دینے والا ہے، داخل ہوتے ہی ان سے ملو اور پھر جنت کی نعمتوں میں مشغول ہونے کے بعد بھی ان کے پاس آتے جاتے رہو۔حضورﷺکے استغفار کی حکمت حدیث شریف میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم ہر فرض نماز کے بعد تین مرتبہ استغفار کرتے تھے یعنی تین مرتبہ اَسْتَغْفِرُاللہَ، اَسْتَغْفِرُاللہَ، اَسْتَغْفِرُاللہَ پڑھتے تھے۔ میرے شیخ حضرت مولانا شاہ عبدالغنی صاحب پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ نے یہ حدیث پڑھاتے ہوئے مجھ سے فرمایا کہ اختر میاں! نماز کیا کوئی گناہ ہے جس سے آپ استغفار کرتے تھے؟ فرمایا کہ نہیں! آپ استغفار اس لیے فرماتے تھے کہ اے اللہ! آپ کی عظمت کے شایانِ شان جیسی نماز پڑھنی چاہیے ویسا حق مجھ سے ادا نہیں ہوا اور آپ کی غیرمحدود عظمت کا حق میری محدود عبدیت ادا کر بھی نہیں سکتی۔ یہ سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کا اعتراف ہے۔ پھر کس کا منہ ہے جو کہہ سکے کہ مجھ سے عبادت کا حق ادا ہوگیا۔ مجلس بعد عشاء ،بوقت ۸ بجے شب برمکان عبدالقادر ڈیسائی صاحب ،اسٹینگرمحبت کی علامت مولانا مصطفی کامل سلّمہ ابنِ مولانا ممتاز الحق صاحب جو امریکا سے حضرتِ والا کی صحبت میں کچھ عرصہ رہنے کے لیے آئے ہیں۔ حضرتِ والا کے یہ اشعار پڑھ رہے تھے ؎ بس مرے دل میں تیری محبت رہے زندگی میری پابندِ سنّت رہے حضرتِ والا نے ارشاد فرمایا کہ بس مِرے دل میں تیری محبت رہے سے مراد اللہ تعالیٰ کی ذات ہے یعنی اللہ تعالیٰ کی محبت میرے دل میں ہمیشہ رہے لیکن محبت کی علامت کیا ہے؟ اتباعِ سنت کی توفیق، جس میں اتباعِ سنت نہیں اس کے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت بھی نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ کی محبت کی علامت یہ ہے کہ اتباعِ سنت کا لالچی ہو۔ جس کو اتباعِ سنت کی