پردیس میں تذکرہ وطن |
س کتاب ک |
|
ہیں ان سب کو مجھ سے بھگادیجیے، اول و آخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھ لیں کیوں کہ بغیر درود کے کوئی دعا آسمان پر نہیں جاتی، زمین و آسمان کے درمیان رُکی رہتی ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اے لوگو! اپنی دعاؤں میں اول و آخر درود شریف لگالو ورنہ تمہاری دعائیں آسمان تک نہیں پہنچیں گی، بیچ میں معلق رہیں گی۔ لہٰذا صبح و شام یہ اوراد پڑھتے رہیں ان شاء اللہ تعالیٰ! عاملوں کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ قرآن شریف میں ہے کہ پہلے جنات انسانوں سے ڈرتے تھے اور جنگلوں میں رہتے تھے لیکن جب سے انسانوں نے جنوں کی دہائی دینی شروع کی کہ جن بابا دُہائی ہے تو انہوں نے کہا اَرے!یہ تو ہم ہی سے ڈرتے ہیں اس لیے ان پر مسلط ہونے لگے۔مجلس بوقت دس بجے صبح بَرمکان حضرت مولانا عبدالحمید کل مولانا عبدالحمید صاحب نے حضرت مرشدی مدظلہم العالی سے درخواست کی تھی کہ اگر حضرتِ والا کو تعب نہ ہو تو صبح کی مجلس ان کے گھر پر ہوجائے، بہت سی عورتیں بیعت بھی ہونا چاہتی ہیں اور حضرتِ والا کے ارشادات بھی سننے کی مشتاق ہیں۔ چناں چہ مولانا عبدالحمید صاحب کار لے کر حضرتِ والا کو لینے کے لیے حاضر ہوئے اور جب حضرتِ والا ان کے گھر تشریف لائے تو مولانا کے گھر کے دروازے کُھلے ہوئے تھے۔ حضرتِ والا نے ارشاد فرمایا کہ جنتی جب جنت میں داخل ہوں گے تو قرآن شریف میں ارشادِ باری تعالیٰ ہےوَ فُتِحَتۡ اَبۡوَابُہَا کہ جنت کے دروازے پہلے ہی سے اکراماً کُھلے ہوں گے۔ مفسرین نے لکھا ہے کہ وَ فُتِحَتۡ اَبۡوَابُہَا کا واؤ حالیہ جو دروازے کا حال بتارہا ہے کہ جنتی جب داخل ہوں گے تو جنت کے دروازے کُھلے ہوں گے۔ دنیا میں بھی مکرم مہمان کے اکرام میں میزبان پہلے ہی سے اس کے لیے گھر کے دروازے کھول کر انتظار کرتا ہے۔ اور دوزخ کا دروازہ بند ہوگا، جب دوزخی آئیں گے تب کُھلے گا جس طرح جیل کا دروازہ پہلے سے نہیں کھولا جاتا جب مجرم آتا ہے اسی وقت کھولا جاتا ہے۔