پردیس میں تذکرہ وطن |
س کتاب ک |
|
فرمایا بوجہ ضعف مصافحہ سے قاصر ہوں اور مولانا شبیر صالح جی مہتمم دارالعلوم سے فرمایا کہ آپ سب کی طرف سے وکیل بن جائیے اور مجھ سے مصافحہ کرلیجیے۔ فعل الوکیل فعل المؤکل ہے۔مجلس بَرمکان مفتی حُسین بھیات صاحب،لینیشیا مورخہ۳؍ربیع الثانی ۱۴۲۵ھ مطابق ۲۳؍مئی ۲۰۰۴ء ،بروز اتوار بوقت گیارہ بجے صبح آج اس سفر کی مجلس کا آخری دن تھا، مجمع بہت زیادہ تھا۔ شام چار بجے ایئر پورٹ روانگی کا نظم ہے، جہاز کی پرواز سات بجے ہے۔ لوگ بہت غمگین تھے۔ حضرتِ والا نے بہت عجیب و غریب مفید ارشادات فرمائے جن میں سے بعض یہاں نقل کیے جاتے ہیں۔خوفِ الٰہی کا صِلہ ارشاد فرمایا کہدیکھو اللہ والوں کو یہ پیغام ملے گا:لَاتَخَافُوْا وَلَا تَحْزَنُوْایہ کہ تم دنیا میں بہت ڈر چکے اور بہت غم اُٹھایا اب غم مت کرو، اب بہار لوٹنے کا وقت آگیا، اب مزہ لو یہ تمہارے ڈرنے کا صلہ ہے ۔خبیث فعل بچو گندے عمل سے امردوں سے دور ہوجاؤ اگر یہ فعل اچھا تھا خدا پتھر نہ برساتا دیکھو میرا یہ شعر گویا ایک آیت کا ترجمہ ہے کَانَتۡ تَّعۡمَلُ الۡخَبٰٓئِثَ یہ قوم خبیث عمل کیا کرتی تھی یعنی لڑکوں کے ساتھ بدفعلی کرتی تھی تو خبیث عمل کرنے والا کیا خبیث نہ ہوگا؟ جب اس عمل کا نام اللہ نے خبیث رکھا تو اس قوم کو خبیث کہنا کیوں جائز نہ ہوگا۔محبتِ للّٰہی کا ثمرہ ارشاد فرمایا کہ ہمارے شیخ حضرت مولانا ابرارالحق صاحب نے