پردیس میں تذکرہ وطن |
س کتاب ک |
|
گناہ کرکے اپنی قسمت کو خراب نہ کرلیں۔ اللہ تعالیٰ گناہوں کے سبب ہم کو بدبخت نہ ہونے دے۔ مسافر ہوں، مریض ہوں اور مریض کی دعا پر فرشتے آمین کہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے اپنے فرشتوں کی آمین رد نہیں کرے گا، تو فرشتوں کی آمین لگ رہی ہے۔ مریض ہوں، مسافر بھی ہوں، اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے ہر دعا قبول فرمالے۔خدا حافظ کہنے کی بدعت حضرتِ والا ہال سے واپس اپنے کمرے میں تشریف لے جارہے تھے کہ ایک صاحب نے خدا حافظ کہا۔ حضرتِ والا نے ارشاد فرمایا کہ دیکھو آج سے خدا حافظ کہنے سے توبہ کرلو۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کافی ہے، اس میں سلام بھی ہے اللہ کی رحمت بھی ہے اور اللہ کی برکت نہیں برکات ہیں۔ یہ ایرانیوں نے ایجاد کیا کہ خدا حافظ، خدا حافظ۔ عربی میں خدا کہاں ہے۔ عربی میں اللہ ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے جو سکھایا ہے وہی ہماری نجات کے لیے کافی ہے۔ آپ نے سکھایا کہ جب ملاقات کرو تو کہو السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اور جب واپس جاؤ جیسے میں جارہا ہوں تو کہو: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔برساحلِ سمندر ڈربن مورخہ ۲۵؍ربیع الاول ۱۴۲۵ ھ مطابق ۱۵؍مئی ۲۰۰۴ء بروز ہفتہ ،پونے گیارہ بجے صبح حضرت مرشدی ادام اللہ بقاء ھم علینا سیر کے لیے ساحلِ سمندر پر تشریف لائے، موسم بہت خوشگوار تھا، نہ زیادہ ٹھنڈک تھی نہ گرمی، ہلکی ہلکی ہوا چل رہی تھی۔ حضرتِ والا سمندر کے کنارے آرام سے کرسی پر تشریف فرما ہوئے۔ تمام احباب ریت پر بیٹھ گئے جس پر قالین اور چٹائیاں بچھادی گئی تھیں۔باطل خداؤں اور دہریوں کا علاج ارشاد فرمایا کہدنیا جو گول معلوم ہوتی ہے اس کی دلیل سمندر ہے۔