پردیس میں تذکرہ وطن |
س کتاب ک |
|
کی محبت غالب ہونی چاہیے کہ اگر کسی وقت بیوی کا ہارٹ فیل ہوجائے تو اس کا ہارٹ فیل نہ ہو۔ اللہ باقی ہے تو اس کی محبت سے اس کا بندہ بھی باقی رہے ورنہ اگر بیوی پر مرے گا تو اگر بیوی کا ہارٹ فیل ہوگا تو مارے غم کے اُس کا بھی ہارٹ فیل ہوجائے گا۔ بس جس کو اپنا ہارٹ فیل کرانا ہو وہ بیوی کی محبت کو غالب کرلے اور اس پر اشعار کہے۔ آخر میں ان صاحب کو مخاطب کرکے فرمایا کہ آپ کے اشعار پڑھواکر پھر یہ مضمون بیان ہوا۔ اگر آپ اشعار نہ پڑھتے تو اس مضمون میں اثر نہ ہوتا جب رات آتی ہے تب دن کی قدر معلوم ہوتی ہے۔ پہلے آپ سے رات کی باتیں کرائی گئیں پھر آفتاب چمک گیا اور رات غائب ہوگئی۔مجلس دارالعلوم زکریا مؤرخہ ۷؍ربیع الاول ۱۴۲۵ھ مطابق ۲۷؍اپریل ۲۰۰۴ء ، بروز منگل سوا دس بجے صبح حضرت مرشدی دام ظلالہم علینا مدرسہ زکریا تشریف لائے جہاں علماء و طلباء کا مجمع تھا۔ مولانا منصور الحق صاحب سے حضرتِ والا نے اشعار پڑھنے کے لیے فرمایا۔ مولانا نے اشعار سنائے جو انہوں نے آج اسی موقع کے لیے کہے تھے۔ اس کے بعد حضرتِ والا نے مولانا عبدالحمید صاحب سے بیان کے لیے فرمایا۔ مولانا نے بہت عمدہ وعظ بیان فرمایا۔ اس کے بعد حضرتِ والا نے حافظ ضیاء الرحمٰن صاحب سے ولیاللہ بنانے والے چار اعمال انگریزی میں بیان کرنے کے لیے فرمایا جو انہوں نے نہایت مختصر جامع اور موثر انداز میں بیان کیے۔ آخر میں حضرتِ والا نے نہایت رقت کے ساتھ مختصر دعا فرمائی۔ حضرتِ والا کا گریہ سن کر کلیجہ منہ کو آرہا تھا۔ حضرتِ والا نے روتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اور ہمارے گھر والوں کو اللہ والا بنادے، اپنے اولیاء اللہ کے جوتوں میں جگہ عطا فرمادیجیے، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے اس نے یہاں آنے کی ہمت اور توفیق دے دی، اللہ تعالیٰ قبول فرمالیں، اللہ تعالیٰ ہم سب کی شرکت کو قبول فرمالیں۔ آمین وَاٰخِرُدَعْوٰنَا اَنِ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ