پردیس میں تذکرہ وطن |
س کتاب ک |
|
سن لو اَلَا بِذِکْرِ اللہِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْبُتو تم گناہوں میں کہاں چین تلاش کررہے ہو، میری نافرمانی میں کہاں چین تلاش کررہے ہو، تمہارے دلوں کو چین صرف میری یاد سے ملے گا۔ لہٰذا میری یاد میں لگو اور یاد کا فردِکامل فرماں برداری ہے اور غفلت کا فردِ کامل نافرمانی ہے۔ لہٰذا نافرمانی سے بچو یہ سب سے بڑی یاد ہے، سب سے بڑا ذکر ہے۔ جو شخص نافرمانی کررہا ہے وہ یاد میں کہاں ہے۔ ارے وہ تو یاد کے بالکل خلاف جارہا ہے اور اس زمانے میں عام نافرمانی بدنظری ہے بس اللہ تعالیٰ نظر اور دل بچانے کی توفیق دے دے۔ میری آپ لوگوں سے اور اپنے نفس سے یہی فریاد ہے کہ آنکھ کو بچاؤ اور دل کو بچاؤ۔ کہاں جارہے ہو اللہ کو چھوڑ کر۔ اللہ کے علاوہ کہیں چین نہیں مل سکتا۔ بس تقویٰ سے رہو۔ تقویٰ سے رہو۔ تقویٰ میں چین کی ضمانت ہے۔ بس آج سے عہد کرلو، آپ بھی عہد کریں ہم بھی عہد کریں کہ ایک لمحہ ایک سانس بھی خدا کی ناراضگی میں نہیں گزاریں گے۔ بس پھر اطمینان ہی اطمینان اور چین ہی چین ہے۔دنیا کی حقیقت ارشاد فرمایا کہدنیا تو آنی جانی چیز ہے۔ جو آج بچہ ہے کچھ دن میں معلوم ہوا کہ بابا بن گیا، کچھ دن میں معلوم ہوا دادا بن گیا۔ ایک دن معلوم ہوگا کہ مرگیا۔ ساری دنیا یہاں سے جانے والی ہے۔ پوری دنیا جو زمین کے اوپر ہے سو برس کے بعد زمین کے نیچے چلی جاتی ہے۔ سو برس میں اوپر کے لوگ زمین میں دفن ہوجائیں گے اور روح اوپر اللہ کے پاس چلی جائے گی۔برمکان مفتی حسین بھیات صاحب، کمرہ میں بعض ارشادات ۲؍ربیع الثانی ۱۴۲۵ھ مطابق ۲۲؍مئی ۲۰۰۴ء بروز ہفتہدنیا اور آخرت کی مثال ارشاد فرمایا کہبچہ جب تک ماں کے پیٹ میں رہتا ہے تو ماں کے