پردیس میں تذکرہ وطن |
س کتاب ک |
|
آج کل میرےیہاں پڑے ہوئے ہیں تو وہ فوراً چونک گئے اور معافی مانگی اور کہا کہ آپ نے بالکل صحیح کہا۔ اب میں سمجھ گیا۔مجلس بعد عشاء ۸ بجے شب دَرہال مدرسہ ڈربن رات آٹھ بجے کے قریب حضرتِ والا مدرسہ کے ہال میں تشریف لائے جو آدمیوں سے بھرا ہوا تھا۔ لوگ حضرتِ والا کی زیارت کے لیے بے تاب تھے۔ حضرتِ والا مجمع کو سلام فرماکر آرام کرسی پر تشریف فرما ہوئے اور مندرجہ ذیل ارشادات فرمائے جو یہاں نقل کیے جاتے ہیں۔ درمیان میں جب حضرتِ والا خاموش ہوجاتے تو مولانا یونس پٹیل صاحب انگریزی میں ترجمہ فرماتے۔اللہ کی محبت حاصل کرنے کا طریقہ ارشاد فرمایا کہاللہ کی محبت حاصل کرنے کا ایک طریقہ اختر بتاتا ہے۔ جس سے اللہ کی محبت بھی پیدا ہوجائے گی اور ان اعمال کی محبت بھی پیدا ہوجائے گی جن سے اللہ ملتا ہے اور وہ یہ ہے کہ کسی اللہ والے سے محبت کرو جس سے مناسبت ہو، کوئی خاص شخص متعین نہیں بس مناسبت شرط ہے، جس اللہ والے سے دل ملتا ہو اس سے تعلق کریں۔ دیکھیے ڈاکٹر بھی خون اس وقت چڑھاتا ہے جب خون کا گروپ مل جاتا ہے۔ بغیر گروپ ملائے ہوئے ڈاکٹر کے لیے خون چڑھانا ناجائز ہے۔ ایسے ہی اللہ والوں کے ساتھ دیکھو کہ تمہارا گروپ مل رہا ہے یا نہیں یعنی روحانی مناسبت ہے یا نہیں۔ روحانی مناسبت پیدا کرنے کی ایک صورت یہ ہے کہ اس اللہ والے سے محبت کرو۔ جب محبت ہوجائے گی تو مناسبت بھی پید اہوجائے گی۔ ورنہ نفس کی چالبازیاں اور مکاریاں اور خود فریبیاں استفادہ سے مانع ہوتی ہیں، کبھی جاہ مانع ہوتی ہے، کبھی باہ مانع ہوتی ہے۔ اللہ کے راستے میں دو ہی مشکلات ہیں:نمبر ۱) جاہ، نمبر ۲)باہ۔ کبھی تو اکڑ فوں مانع ہوتی ہے، وہ سمجھتا ہے کہ میں کیوں اپنے کو مٹاؤں، میں تو خود بڑا مولانا ہوں۔ حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے علامہ سید سلیمان ندوی رحمۃ اللہ علیہ سے فرمایا تھا کہ بغیر اپنے