پردیس میں تذکرہ وطن |
س کتاب ک |
|
پاس نہیں جائے گی۔ حضرت حکیم الامت نے فرمایا کہ واقعی بدنگاہی سخت حماقت کا گناہ ہے کیوں کہ نہ ملنا نہ ملانا دل کو جلانا۔ اللہ تعالیٰ نے آدمی کی فطرت پر حفاظتِ نظر کا حکم قرآن پاک میں نازل کیا کہ اے نبی!آپ فرمادیجیے کہ کسی کی ماں، بہن کو مت دیکھو، نگاہ کی حفاظت کرو، کیوں کہ کوئی شریف الطبع شخص یہ پسند نہیں کرتا کہ کوئی اس کی ماں، بہن، بہو، بیٹی کو دیکھے۔ حفاظتِ نظر کا حکم عین ہماری فطرت کے مطابق ہے کہ جس طرح تم پسند نہیں کرتے تو دوسروں کی بہو بیٹی کو کیوں دیکھتے ہو۔ یہ مرض اتنا شدید ہے کہ جن کے بال سفید ہوگئے ہیں وہ بھی دیکھتے ہیں اور یہ بھی نہیں سوچتے کہ ؎ چاہتے ہیں خوبرویوں کو اسدؔ آپ کی صورت تو دیکھا چاہیے ایک چھوٹا سا آئینہ ساتھ رکھو۔ اپنی شکل کو دیکھ لیا کرو کہ کیا ہماری شکل اس قابل ہے کہ یہ لعنتی کام کریں کہ چہرہ سے بایزید اور کام یزید کا۔ نگاہوں کی حفاظت کے ساتھ دل کی بھی حفاظت کریں۔ دل میں گندے خیالات نہ آنے چاہئیں۔ دل اللہ کا گھر ہے۔ اللہ کے گھر میں کوئی نافرمانی کی بات نہ ہو۔ ورنہ اللہ تعالیٰ اپنے قرب سے اس کو محروم کردیتے ہیں۔ اب میں ایک دعا مانگتا ہوں، ایک تو میں مریض ہوں دوسرے مسافر ہوں۔ مریض کی دعا پر فرشتے آمین کہتے ہیں۔ مشکوٰۃ شریف کی حدیث ہے لہٰذا میں حدیث شریف پر اعتماد کرتے ہوئے، فرشتوں کی آمین کے بھروسہ پر دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہم کو، ہمارے گھر والوں کو، آپ سب کو، آپ کے گھر والوں کو اللہ تعالیٰ اللہ والا بنادے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو، ہمارے گھر والوں کو، دوستوں کے گھر والوں کو سب کو اللہ والا بنادیجیے اور سارے عالم کے مسلمانوں کو اللہ والا بنادیجیے۔ اللہ میری آہ کو قبول فرمالے اور اللہ ہم سب کو تجلیاتِ جذب کی لہروں میں سمیٹ لے، جذب فرمالے، ہم لوگوں کو بھی جتنے ہیں اور ہمارے گھر والوں کو بھی اللہ