پردیس میں تذکرہ وطن |
س کتاب ک |
|
جذب فرماکر اپنا بنالے اور سارے عالم کے مسلمانوں کو جذب فرماکر مسلمانوں کے گھر والوں کو جذب فرماکر اپنا بنالے اور سارے عالم کے کافروں کو مسلمان بناکر اللہ تعالیٰ ولی اللہ بنادے اور ہم سب کو جنت میں ابدی داخلہ دےدے اور سوال ہے کہ دوزخ کا پیٹ کیسے بھرے گا؟ تو اللہ تعالیٰ نے اس کی ذمہ داری لی ہے کہ وہ دوزخ سے پوچھیں گے کہ دوزخ تیرا پیٹ بھرا؟ تو وہ کہے گی: نہیں تو اللہ تعالیٰ اپنی تجلِّی خاص نازل کریں گے، اللہ کی خاص تجلی سے دوزخ کا پیٹ بھرجائے گا۔ ہم کو آپ کو کوئی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم سب کے لیے رحمت مانگیں البتہ جو کافر دشمن ہیں اور مسلمانوں کا خون کررہے ہیں ان کے لیےبددعا کرلیا کرو۔ اَللّٰھُمَّ عَذِّبِ الْکَفَرَۃَ وَاَلْقِ فِیْ قُلُوْبِھِمُ الرُّعْبَ، اَللّٰھُمَّ شَتِّتْ شَمْلَھُمْ وَمَزِّقْ جَمْعَھُمْ وَدَمِّرْ دِیَارَھُمْ وَاَنْزِلْ عَلَیْھِمْ بَأسَکَ وَعَذَابَکَ اور حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے یہ دعا سکھائی: اَللّٰھُمَّ کُلَّ خَیْرٍ لِّکُلِّ مُسْلِمٍ وَّمُسْلِمَۃٍ اللہ تعالیٰ! ہر خیر کی بھیک اختر مانگتا ہے، ہر مسلمان مرد کے لیے، پھر مسلمان عورت کے لیے، اللہ تعالیٰ مجھ کو بھی، سب دوستوں کو، ہم لوگوں کے گھر والوں کو، سب کو متقی بنادے۔ متقی کے کیا معنیٰ ہیں؟ یعنی ہمیں ولی اللہ بنادے، اپنا دوست بنادے، اللہ کا دوست بن جانا معمولی نعمت ہے؟ اللہ تعالیٰ متقی بناکر ولی اللہ بنادے اور گناہوں کی خبیث عادت کو ہم لوگوں سے چھڑا دے، گناہوں سے ایسی نفرت دے دے جیسے پیشاب پاخانہ سے ہوتی ہے۔ بلکہ اس سے بھی زیادہ نفرت کرو، گناہ ہم کو اللہ سے محروم کردیتے ہیں۔ اس لیے نفرت اور دشمنی جتنی بھی زیادہ ہوسکے گناہوں سے کرو۔ ہر انسان میں دشمنی کا بھی مادّہ ہے۔ ہر انسان چاہتا ہے کہ دشمن کو مار بھگاؤں تو گناہ کی عادتوں کو مار بھگاؤ۔ ایک لمحۂ حیات اللہ کی نافرمانی میں نہ گزرے، عافیتِ دارین، صحتِ جسمانی و روحانی ہم سب کو اور ہمارے گھر والوں کو عطا کردے۔ آمین۔