مقدمہ مسجد سے باہر سنا جائے گا۔2
مجاہدینِ اسلام کی مشق:
مسجد میں یہ جائز ہے کہ مجاہدینِ اسلام شمشیرزنی اور نیزہ کی مشق کریں کہ یہ چیزیں اسلام کی خدمت میں داخل ہیں۔ حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ مسجد میں حبشی مسلمان نیزہ کی مشق کر رہے تھے، میں نے یہ مشق آں حضرت ﷺ کے شانوں کے سہارے دیکھی ہے۔ طحاوی ؒ نے بھی اس کی تائید کی ہے اور اس لہو (کھیل) کو محمود کہا ہے۔ 3
دعوت دینا اور قبول کرنا:
امورِ مباحہ میں مسجد میں دعوت دینا اور اس کا قبول کرنا بھی ہے۔ حضرت انس ؓ کا واقعہ ہے کہ وہ آں حضرت ﷺ کو بلانے آئے، آپ اپنے صحابۂ کرام کے ساتھ جلوہ افروز تھے، حضرت انس ؓ کہتے ہیں کہ میں قریب آکر کھڑا ہوگیا، آپ ﷺ نے دیکھ کر فرمایا: ’’کیا ابوطلحہ نے تم کو بھیجا ہے؟‘‘ میں نے کہا: جی ہاں۔ پھر آپ ﷺ نے خود ہی پوچھا: ’’کھانے کے لیے؟‘‘ میں نے جواب دیا: ہاں حضرت۔ اس کے بعد آپ نے صحابہ ؓ سے کہا اور روانہ ہوئے، میں بھی ساتھ ہوگیا۔1 یہ دلیل ہے کہ مسجد میں یہ کام جائز ہے۔
کھانا تناول کرنا:
بوقتِ ضرورت مسجد میں کھانا بھی جائز ہے، مسافر ومعتکف کو تو کھلی ہوئی اجازت ہے، باقی دوسروں کے لیے بعض ائمہ