ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول )------------------------------------------------------------- 73 اگر ذوق میں کمی ہونے لگے تو یہ بطور مناجات پڑھنا چاہئے : ساقیا در گردش ساغر تعلل تابہ چند دور چوں ما عاشقان افتد تسلسل بایدش اگر نفس کسی شغل وغیرہ کو ٹالنے لگے تو یہ پڑھنا چاہئے : کیست حافظ تانہ نوشد بادہ بے آواز چنگ عاشق مسکین چرا چندیں تحمل بایدش دن کو پوری غذا کھائے اور رات کو ربع معدہ چھوڑ کر اور گاہ گاہ روزہ رکھ لے ۔ پھر لذت ذکر دیکھے ۔ بعد عشاء کے پانی نہ پیئے ، یا کم پیئے ۔ ذاکر شاغل کے لئے روغن زیادہ کھانا چاہئے ۔ جب کوئی معاملہ پیش آوے وہ سب حالت اپنے مرشد سے کہے اور اس مناجات کو اثناء ذکر میں ایک ایک دو دو شعر کر کے پڑھنا موجب ترقی لذت ہے ۔ یہ مناجات حکیم سنائی علیہ الرحمہ کی ہے : ملکا ذکر تو گویم کہ تو پاکی و خدائی نہ روم بجز آن رہ کہ تو آن رہ نمائی ہمہ درگاہ تو جویم ہمہ درگاہ تو پویم ہمہ توحید تو گویم کہ بتوحید سزائی تو خداوند یمینی تو خداوند یساری تو خداوند زمینی تو خداوند سمائی تو زن و جفت نہ جوئی تو خور و خفت نخواہی احدا بے زن و جفتی ملکا کام روائی نہ نیازت بولادت نہ بفرزند تو حاجت تو معزی تو مذلی ملک العرش بجائی ہمہ را عیب تو پوشی ہمہ را غیب تودانی