ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول ) ------------------------------------------------------------- 212 مجادلات معدلت ( حصہ سوم ) 1 ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بیداری میں جسد عنصری کے ساتھ معراج ہوئی برسبیل وعظ فرمایا کہ ایک صاحب نے رام پور میں مجھ سے دریافت کیا کہ معراج کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے ؟ میں نے کہا جناب رائے تو کسی اہل رائے سے پوچھئے ۔ ہاں یوں کئے کہ تمہارا اس باب میں مذہب کیا ہے ۔ چنانچہ میرا مذہب یہ ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کو بیداری میں اس جسم کے ساتھ معراج ہوئی ۔ اس پر ان صاحب نے کہا کہ ایسا تو کبھی ہوا نہیں ۔ میں نے کہا کہ اگر اس کی کوئی نظیر ہوتی تو اس نظیر کے ماننے کے لئے بھی آپ کی رائے کے موافق کسی نظیر کی ضرورت ہوتی ۔ پھر اگر کہیں اس کی انتہا نہ ہو تو تسلسل لازم آئے گا اور اگر انتہا ہو جائے تو وہ مرتبہ ایسا ضرور ہو گا کہ جس میں نظیر کی ضرورت نہ ہو گی ۔ ہم یہ کہتے ہیں کہ معراج ہی کو آپ ایسا سمجھ لیجئے ۔ 2 ۔ کافر کے لئے ابدی عذاب میں کوئی ظلم نہیں : برسبیل وعظ فرمایا کہ کافر کو جو ابدی عذاب ہے اس میں کوئی ظلم نہیں ، کیونکہ کافر اللہ تعالی کی ہر ہر صفت کے حقوق ضائع کرتا ہے اور اس کی صفات لا متناہی ہیں اور خود ہر صفت کے حقوق بھی غیر متناہی ہیں ۔ تو چاہئے تو یہ تھا کہ ہر