ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول )------------------------------------------------------------- 54 ( 61 ) مجذوب معذور ہے : فرمایا محبت میں کبھی شورش ہوتی ہے اور کبھی انس ۔ اس کے الوان مختلف ہیں ۔ جب انس حد اعتدال سے متجاوز ہو جاتا ہے تو انبساط بڑھ جاتا ہے حق تعالی کے ساتھ شطحیانہ کلام سرزد ہونے لگتے ہیں ۔ ( 62 ) کشف غیر اختیاری ہے : خادم کی اس عرض پر کہ لطائف مشکل سے کھلتے ہوں گے ، فرمایا کہ نہیں ۔ اور اس کی دو صورتیں ہیں : ایک تو جاری ہونا اور یہ تصور اور حبس دم سے جلد ہو جاتا ہے ۔ دوسرے انوار کا نظر آنا اور یہ کشف ہے اور کشف اختیاری نہیں ۔ پھر خادم نے عرض کیا کہ شیخ کامل کی توجہ سے تو ضرور کھل جاتا ہو گا ۔ فرمایا ہاں صاحب تصرف ایسا کر سکتا ہے ۔ مگر اس کو بقاء نہیں ہے ۔ ( 63 ) قلب کا ذکر اللہ کی یاد ہے : فرمایا کہ صرف لطائف میں حرکت پیدا ہونے سے قلب ذاکر نہیں ہوتا ، بلکہ یاداشت ہونی چاہئے ۔ ( 64 ) شیطان آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کی صورت بنانے پر قادر نہیں : فرمایا : حضور پرنور صلی اللہ علیہ و سلم کو جو شخص خواب میں دیکھے خواہ کسی صورت میں دیکھے وہ صورت حلیہ شریف کے موافق ہو یا نہ ہو ، محققین اہل باطن کے نزدیک بیشک آپ کو دیکھا اشکال اور صورت میں فرق ہونا رائی کی قلب کی وجہ سے ہوتا ہے ۔ اگر اور شکل میں دیکھا تو یہ زنگ قلب کی وجہ سے ہے ۔ تصفیہ کی حاجت اور ضرورت ہے ۔ علی ہذا لقیاس بعض کا ارشاد ہے کہ اپنے شیخ کامل کو اگر دیکھے اس کا بھی یہی حال ہے ۔ شیطان اس کی صورت میں بھی متمثل نہیں ہو سکتا ۔ کیونکہ