ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول ) ------------------------------------------------------- 19 ( 6 ) تنخواہ علم کا ثمن نہیں : ارشاد ہوا کہ فقہاء نے اجرت تعلیم کو جائز لکھا ہے تو وہ در حقیقت ثمن علم کا نہیں ۔ بلکہ اجرت ہے اس سعی و مصروفیت کی ۔ اگر علم کا عوض ہوتا تو بدون حصول علم واجب الذمہ نہ ہوتا ۔ حالانکہ اگر کوئی شخص کسی شخص کو اجرت پر قرآن یاد کرائے اور اس کو یاد نہ ہو تو اس شخص کی سعی اور مصروفیت کا بدل اس لڑکے کے سربراہ پر علی سبیل الاجرت واجب ہو گا ۔ قرآن یاد ہو یا نہ ہو ۔ ( 7 ) سنت پر عمل موجب برکت ہے : ارشاد فرمایا کہ بجائے جاذب کاغذ کے طریقہ مسنونہ یعنی استعمال تراب میں دو فائدے ہیں ۔ ایک تو یہ کہ بعض دفعہ جاذب سے حروف بگڑ جاتے ہیں ۔ اور مٹی ڈالنے سے سالم رہتے ہیں ۔ دوسرے بموجب ارشاد نبوی ھو انجح للحاجۃ موجب برکت ہے ۔ کیونکہ اس میں اظہار عبودیت و انکساری ہے ۔ ( 8 ) ذکر و شغل میں صوفیہ کی اتباع کرنی چاہئے : ارشاد ہوا کہ جواز عدم جواز میں تقلید اپنے امام مجتہد کی واجب ہے ، مگر فضائل اعمال ذکر و اشغال میں اتباع طریقہ صوفیہ کا کہ امام اس فن کے ہیں یہ مناسب ہے ، جیسا رکعات تہجد کو دو دو کر کے ادا کرنا معمول صوفیہ کا ہے ۔ ( 9 ) تواضع میں حد سے زیادہ مبالغہ درست نہیں : ارشاد ہوا کہ بعض دفعہ مبالغہ تواضع سے ایہام انکار نعمائے خداوندی کا ہو جاتا ہے ۔ اس لئے اقرار نعمت ضروری ہے ۔ اور اگر عجب کا اندیشہ ہو تو یہ خیال کرے کہ اس نعمت کا اقرار و اظہار اس حیثیت سے ہے کہ منعم کی جانب سے ہے نہ اس لحاظ سے کہ میرا کمال ہے اور یہ تفصیل اس کے حق میں متصور ہے جو