ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول ) ------------------------------------------------------------- 191 ( 58 ) فقراء ہمارے محسن ہیں : ایک سائل کے سوال پر لوگوں نے تنگ دلی ظاہر کی ۔ حاجی صاحب نے فرمایا کہ یہ لوگ حمال ہیں ۔ آخرت میں تمہارے مالوں کو لے جانے والے ہیں ۔ اس پر تو اگر اجرت بھی لیں تو بجا ہے ۔ اگر یہ سب اس پر اتفاق کر لیں کہ کسی سے مت لو تو کون تمہارے مالوں کو آخرت میں پہنچائے ؟ ( 59 ) مطلب اس کا کہ اپنے شیخ سے دوسرے کو افضل نہ سمجھے حاجی صاحب نے فرمایا کہ یوں جانے کہ زندہ بزرگوں میں مجھ کو اس سے زیادہ نفع پہنچانے والا میری سعی سے مجھ کو دوسرا میسر نہیں ہو سکتا ۔ ( 60 ) اعزہ سے ملنا ترک نہ کرے : اعزہ سے ملنا کیا سنت ہے ؟ مولانا نے فرمایا : ہاں ۔ کیونکہ صلہ رحمی ہے ۔ اگر وہ بد اعمال ہوں تو بھی اپنی جانب سے بغرض صلی رحمی ملنے میں کچھ حرج نہیں ۔ قطع تعلق اور اپنے کو کھنچا ہوا رکھنا اچھا نہیں ۔ خواہ وہ امراء ہی کیوں نہ ہوں ۔ ترک تعلق مناسب نہیں ۔ اور اگر وہ اعزہ تمسخر دین کا کرتے ہوں تو اس کو چاہئے کہ ان کو سمجھائے کہ میں آپ صاحبوں کے پاس بسبب رشتہ داری آتا ہوں ۔ آپ ایسا نہ کریں ورنہ میں نہیں آنے کا ۔ اگر نہ مانیں تو نہ جائے ۔ باقی اجنبی امراء سے ترک تعلق اچھا ہے ۔ ہاں اگر وہ خود بلائیں تو چلا جائے یا وہ خود اپنے یہاں آئیں تو ان کا اکرام کرے ۔ ( 61 ) مبتدی کے لئے وعظ کہنا مناسب نہیں : فرمایا کہ بعض محققین نے مبتدی سلوک کو وعظ سے منع فرمایا ہے ، کیونکہ