ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول ) ------------------------------------------------------------- 225 صورت مت دیکھو تو عاشق کا حال یہی ہونا چاہئے کہ تعمیل حکم کرے ۔ بقول کسی محقق کے : ارید و صالھ ویرید ھجری : فاترک مآ ارید لما یرید ہاں اگر صورت دیکھی اور تعمیل حکم دونوں جمع ہو جائیں تو نور علی نور ہے ۔ دیکھئے کہ غیر عورت کا دیکھنا باعث فرحت اور سبب مشاہدہ قدرت خداوندی ہے ، مگر حکم ہے نہ دیکھنے کا ۔ اس لئے حکم ماننا لازم ہو گا ۔ 16 ۔ اہل حق کے کلام میں ضرورتا تاویل کی جاتی ہے : ایک سائل نے پوچھا کہ کتب کے اندر جیسے دیوان حافظ وغیرہ ، ان میں بعض الفاظ و مضامین خلاف شرع کیوں ہیں جن سے گمراہی پھیلی اور بہت سے نام کے صوفی معنی لغوی کی طرف لے گئے ۔ فرمایا استعارہ ہر زبان میں ہوتا ہے ۔ یہ حضرات احوال باطنھ کو شراب وغیرہ سے تعبیر کرتے ہیں اور ان کا کلام مدار استدلال نہیں ۔ اگر لغوی معنی پر کوئی شخص محمول کرتا ہے تو جواب میں یوں کہا جائے گا کہ حدیث و کلام اللہ کو استدلال بناؤ اس کو رہنے دو ۔ سائل نے کہا تو پھر تاویل کی ضرورت ہی کیا ہے ؟ فرمایا کہ چونکہ ان حضرات کی طرف حسن ظن ہے ، اس لئے اس قسم کے الفاظ کو ظاہر سے پھیرا جاتا ہے ۔ سائل نے کہا حسن ظن ہی رکھنے کی کیا ضرورت ہے ؟ فرمایا ایک تو حدیث سے ضرورت ہے : انتم شھداء اللہ فی الارض ۔ دوسرے خود اس میں بکثرت مضامین موافق حدیث و قرآن شریف کے ہیں ۔ اس لئے بعض لفظوں کو ظاہر سے پھیرا جائے گا ۔ سائل نے کہا انہوں نے ایسے الفاظ کیوں کہے ؟ فرمایا کہ غلبہ حال میں بعض الفاظ زبان سے نکل گئے ہیں جن کا محمل صحیح ہو سکتا ہے ۔ دوسرے غیر اہل سے اخفاء کے لئے ایسا کیا جاتا ہے ۔