ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول ) ------------------------------------------------------------- 180 ہفتوں کی راہ بنا دیا ہے ۔ ایک اور موقع پر فرمایا کہ میں تو حضرت حاجی صاحب کے سلسلے کو بے نظیر سمجھتا ہوں ۔ دو مشہور بزرگوں کا کچھ حال بیان فرما کر کہا کہ ہندوستان میں حق کچھ ہمارے حضرات ہی میں منحصر سا معلوم ہوتا ہے ۔ ( 40 ) انسان کی تخلیق کا اصل مقصد بندگی ہے : تحقیقات جدیدہ کا ذکر تھا ۔ فرمایا کہ یہ سب کچھ کام نہ آئے گا ۔ کچہری میں کوئی اہلمد اپنے منصبی کام کو چھوڑ کر اگر اس تحقیقات میں لگا رہے کہ یہ عمارت کب بنی ہے ؟ بجٹ کتنے کا تیار ہوا تھا ؟ یہ قمقمے جو لٹکے ہوئے ہیں کہاں سے آئے ہیں تو ظاہر ہے کہ جب حاکم کی جانچ کرے گا اس کا یہ کہہ دینا اس کی ہر گز براءت نہ کر سکے گا کہ جناب میں اس کچہری کی عمارت کی تحقیقات میں لگا رہا تھا ۔ اہلمد کو اس تمام قصے سے کیا بحث ، اپنے اصلی کام میں مشغول رہنا چاہئے ۔ البتہ اگر حاکم بر وقت جانچ اس کا کام اچھا پائے تو تعجب نہیں کہ خوش ہو کر خود ہی اس کو ساری کچہری کی سیر کرا لائے اور سب تحقیقات پر مطلع کر دے ۔ چنانچہ بعض بزرگوں کو کشف کو نیات ہوا ہے ۔ حضرت حافظ رحمۃ اللہ علیہ ہم کو کیسی مشفقانہ نصیحت اور کام کی بات تعلیم فرما گئے ہیں : حدیث مطرب و می گوؤ راز دہر کمتر جو کہ کس نکشود و نکشاید بہ حکمت ایں معمارا ( 41 ) یہ فتنوں کا دور ہے : فرمایا کہ آج کل کچھ ایسی حالت ہو رہی ہے کہ ایک فتنہ کو دبائے تو سو فتنے اور کھڑے ہو جاتے ہیں ۔