ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول ) ------------------------------------------------------------- 209 جس سے اس کا غیر قابل اکل ہونا معلوم ہوتا ہے ، ورنہ تعذیب ہی کیا ہوئی ؟ جواب دیا گیا کہ ماکول ثمرۃ الزقوم ہے اور طعام اہل نار شجرۃ الزقوم ہے ۔ چنانچہ مصرح ہے ان شجرۃ الزقوم طعام الاثیم ۔ ( 94 ) فلما تجلی ربھ کی تفسیر : ایک صاحب علم نے سوال کیا کہ فلما تجلی ربھ الی خر موسی سے معلوم ہوتا ہے کہ خرور بعد تجلی کے ہوا ۔ پس رویت ثابت ہوئی ۔ پھر لن ترانی کے کیا معنی ؟ جواب یہ دیا کہ یہ تقدم زمانی نہیں تقدم ذاتی ہے ۔ پس تجلی اور خرور میں کوئی زمانہ نہیں ہوا جس میں رویت ہو ۔ ( 95 ) صدقات واجبہ کے علاوہ بھی مال میں مستحقین کا حق ہے : حدیث میں ان فی المال لحقا سوی الزکوۃ کے دعوے پر حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا استشہاد آتی المال الخ سے مروی ہے ۔ اس کے ضمن میں ایک بار بیان کیا گیا کہ یہ اضحیھ و صدقہ فطر کے بھی علاوہ ہے ۔ دلیل اس کی یہ ہے کہ اضحیہ میں تو کسی کو ایتاء ہی ضروری نہیں اور صدقہ فطر میں ایتاء کا جواز عام نہیں ۔ کیونکہ اگر کوئی ہاشمی ذوالقربی کو دینا چاہے درست نہیں اور فضیلت ایتاء کی قرآن شریف میں عام ہے ہر مومن کو ۔ اس سے معلوم ہوا کہ یہ حقوق غیر موظفھ ہیں ۔ یہ مضمون امداد مجروحین ترک کی تائید میں بیان کیا گیا تھا ۔ ( 96 ) بیع باطل سے بچنے کی صورت : جو لوگ انبہ وغیرہ کی بیع باطل قبل پھل آنے کے کرتے ہیں جس کا فساد آئندہ کے خریداروں تک بھی پہنچتا ہے کیونکہ سب کو خریدنا حرام ہو جاتا ہے اس کی ایک اصلاح ایسی سہل بتلائی کہ کچھ بھی دشوار نہیں ۔ وہ یہ کہ جب پھل خوب