ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول ) ------------------------------------------------------------- 211 ( 100 ) طریق صحیح پر چلنے کا تعین بھی بہت بڑی راحت ہے : اولئک علی ھدی من ربھم کا نعمت عاجلہ ہونا نہایت پاکیزہ مثال سے بیان کیا گیا کہ اگر کوئی پشاور کا جانے والا کلکتہ کی گاڑی میں بیٹھ جائے اور اس کو معلوم ہو جائے تو کیسی کچھ پریشانی ہو گی ۔ اس سے معلوم ہوا کہ اگر ہنوز مقصود پر نہ پہنچا ہو مگر طریق صحیح پر چلنے کا یقین بھی بہت بڑی راحت و نعمت ہے ۔ ( 101 ) قاب قوسین کی توجیہ : قاب قوسین کی توجیہ جو بعض نے قابا قوس کے ساتھ کی ہے اس کی مثال ہماری زبان میں یہ ہے کہ طالب علموں نے پڑھا کہ الفاظ میں تو مضاف الیہ یعنی علم کی جمع بنائی گئی مگر مقصود مضاف کی جمع ہے ۔ گویا مجموعہ مضاف و مضاف الیہ کو مفہوم واحد قرار دے کر اس کی جمع بنائی گئی ۔ اسی طرح سے قاب قوسین کو سمجھ لیا جائے ۔