ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول )------------------------------------------------------------- 141 سلم کے متعلق میں نے سنا ہے کہ روپیہ میں خالص چاندی نہیں ہوتی ، بلکہ ایک آدھ دھات اور ملی ہوتی ہے ۔ کیا اگر چاندی کے روپے میں اور دھات ملی ہوئی ہو اور وہ خالص چاندی نہ ہو تو اس کے بعد بھی لین دین میں پیسوں کے ملانے کی ترکیب کی ضرورت ہے ؟ معمولی سودی لین دین کرنے والے اور سود خور میں فرق ہے یا نہیں ؟ ( 3 ) سود کے متعلق بہت سخت عذاب ہوتا ہے تو کیا معمولی لین دین میں جو اس قسم کی بہت سی غلطیاں ہوتی ہیں جن کا ذکر تفصیل سے جناب نے لکھا ہے ان میں بھی اتنا ہی عذاب ہوتا ہے جیسا کہ اس سود میں جو سود خوار لوگ کرتے ہیں یا کم عذاب ہوتا ہے ؟ عموم بلوی کی رخصت کس صورت میں ہے : ( 4 ) اسی ذکر میں جس قدر باتیں حضور نے سود کی لکھی ہیں اور بیع سلم کے ناجائز ہونے کے بارے میں وہ اتنی زیادہ ہیں کہ بہت ہی خوف معلوم ہوتا ہے ۔ شاید ہی کوئی کوئی کہیں بچا ہو ۔ جن لوگوں کو ہم عام طور سے مذہبی پابند سمجھتے ہیں وہ بھی عموما اس میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ جب یہ باتیں اس قدر عام ہو گئی ہیں تو ان کے کرنے کے عذاب میں کچھ تخفیف ہے یا نہیں ؟ ایک مولوی صاحب کہتے تھے کہ فقہ میں ایک مسئلہ ایسا ہے کہ جس سے لوگوں کی آسانی کا خیال بھی کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے مثال دی تھی کہ سور کے بال اور جسم وغیرہ سب حرام ہیں ۔ لیکن جوتا سینا اس کے بال سے جائز ہے ۔ کیونکہ اس سے ٹانکا عمدہ اور سخت لگتا ہے ۔ اور ایک بات یہ کہی تھی کہ جب لوگ عام طور سے ایک کام کرنے لگیں اور وہ بہت برا نہ ہو تو اس میں زیادہ سختی نہیں کرنی چاہئے ۔ جس کو انہوں نے کہا تھا عموم بلوی ۔ تو کیا اس قسم کی خرید و فروخت میں اب آسانی کی اجازت ہو سکتی ہے یا نہیں ؟ یا یہ پورا سود حرام ہے