ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول )------------------------------------------------------------- 126 ( 70 ) مصافحہ کرتے ہوئے ہدیہ دینا ناروا ہے : فرمایا کہ اکثر لوگوں کی عادت ہے کہ مصافحہ میں بزرگوں کو روپیہ ہدیہ دیتے ہیں ، یہ سخت غلطی ہے ۔ کیونکہ مصافحہ عبادت محضھ ہے ۔ اس میں دنیا شامل نہ ہونی چاہئے اور اگر کہا جائے کہ ہدیہ دینا بھی عبادت ہے تو وہ عبادت لغیرہ ہو گا لذاتہ نہیں اور مصافحہ عبادت لذاتہ ہے اور یہ ایجاد پیر زادوں کی معلوم ہوتی ہے کہ اہل مجلس کو ہدیہ کی اطلاع نہ ہو ۔ اس میں یہ بھی خرابی ہے کہ بعض اوقات ہدیہ لینا مصلحت نہیں ہوتا تو وہ مصافحہ بھی مکدر ہوتا ہے ۔ ( 71 ) جس سے کوئی کام ہو اسے ہدیہ دینا رشوت ہے : فرمایا کہ جب کسی کے پاس کوئی حاجت لے کر جاؤ تو ہدیہ لے کر نہ جاؤ ۔ اس لئے کہ اول تو یہ رشوت کی صورت ہے ۔ دوسرے بعض اوقات وہ شخص حاجت کو پورا نہیں کر سکتا اور اس سے اس شخص کو ہدیہ لینے میں گونہ خفت ہوتی ہے ۔ ( 72 ) علماء پر دنیاوی ضرورتوں سے بے خبر ہونے کا اعتراض غلط ہے فرمایا کہ اکثر روشن خیال لوگ علماء پر اعتراض کرتے ہیں کہ یہ لوگ دنیاوی ضرورتوں سے بالکل بے خبر ہیں ۔ سو اول تو یہ تسلیم نہیں کیا جاتا اور اگر تسلیم بھی کر لیا جائے تو اس لاعلمی کی تکالیف کی زندگی بہت قلیل ہے ۔ لیکن معترضین جن ضرورتوں سے لا علم ہیں یعنی دین کی ضرورتیں ، ان کی لا علمی سے جو تکالیف ان کو ہوں گی وہ بہت شدید اور طویل ہیں ۔ پس اول ان کو اپنی خبر لینی چاہئے ، اس کے بعد اعتراض کا حق ہے ۔ ( 73 ) مرید ہونا ضعف دماغ کا علاج نہیں : ایک شخص نے اپنی حالت کہی کہ مجھے ضعف دماغ ہے اور سمجھ اچھی نہیں