ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول )------------------------------------------------------------- 42 خلاف شرع نہ ہو ۔ ( 42 ) مالیخولیا میں بھی کشف ہوتا ہے : ارشاد فرمایا ایک صاحب یہاں آئے ہوئے ہیں ۔ خود بھی عالم ہیں اور ان کے والد بھی عالم ہیں ۔ ان کو صورتیں نظر آتی تھیں اور آوازیں معلوم ہوتی تھیں ۔ بعض اچھی باتیں بھی معلوم ہوتی تھیں اور بعضے تلبیسات بھی ہوتے تھے ۔ کبھی یہ آواز آتی تھی کہ تم غوث ہو ، قطب ہو ۔ میں سمجھ گیا کہ ان کے دماغ میں یبوست ہے ۔ علاج کیا ۔ سب باتیں جاتی رہیں ۔ آجکل لوگ ان باتوں کو بزرگی سمجھتے ہیں ۔ حالانکہ کتب طبیہ شرح اسباب وغیرہ میں لکھا ہے کہ مالیخولیا میں بھی کشف ہوتا ہے ۔ ( 43 ) مرید طالب صادق ہو : ارشاد فرمایا کہ جب تک اس قدر اشتیاق غالب نہ ہو جیسے پیاسے کو پانی کا اشتیاق ہوتا ہے ، اس وقت تک مرید نہ ہونا چاہئے ۔ ( 44 ) ولی را نبی می شناسد : کچھ تفاوت مذاق اولیاء اللہ کا ذکر تھا ۔ فرمایا کہ یہ تفاوت تو خود انبیاء علیھم السلام میں ہوا ہے ۔ چنانچہ حضرت موسی علیہ السلام کو ارشاد ہے قولا لینا اور حضور صلی اللہ علیہ و سلم کو ارشاد ہے واغلظ علیھم ۔ پھر فرمایا کہ لوگ جو انبیاء علیھم السلام میں تفصیلا و تعیینا فرق نکال کر ایک کو دوسرے پر تفصیل دیتے ہیں ، یہ مجھ کو ناپسند ہے ۔ اس لئے کہ ان کے مذاق اور حالات کو پورا ادراک ہو نہیں سکتا ۔ چنانچہ حضرت شیخ اکبر کا ارشاد ہے کہ انبیاء علیہم السلام کے مذاق کو اولیاء بھی ادراک نہیں کر سکتے ۔ انبیاء کے مذاق کو انبیاء ہی جان سکتے ہیں ۔ جس طرح اولیاء کی حالت عوام نہیں سمجھ سکتے ۔ چنانچہ یہ قول مشہور ہے کہ ولی را ولی می شناسد ۔ پھر