ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول )------------------------------------------------------------- 59 ( 76 ) ایمان اور اطمینان الگ الگ چیزیں ہیں فرمایا اطمینان اور چیز ہے اور ایمان اور چیز ۔ اس میں فرق قرآن مجید سے سمجھنا چاہئے ۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے عرض کیا : رب ارنی کیف تحی الموتی ۔ ارشاد ہوا : او لم تومن ۔ عرض کیا : بلی ولکن لیطمئن قلبی ۔ اس سے معلوم ہوا کہ ایمان تو تھا ، یعنی تصدیق مگر اطمینان کی طلب تھی اور وہ فرق یہ ہے کہ ایمان تو فقط تصدیق سے ہے ۔ اور اطمینان وہ کیفیت خاص ہے جو بعد مشاہدہ ہوتی ہے ۔ ( 77 ) بندہ کی مشیت اور اللہ کی مشیت میں فرق ہے : فرمایا مشیت دو ہیں : مشیت عباد ، مشیت رب ۔ بندہ کے افعال بمشیت بندہ ہیں ۔ مگر وہ مشیت معلول ہے بمشیت رب قال اللہ تعالی : وما تشاءون الا ان یشاء اللہ رب العالمین ۔ اور بندوں کے افعال بمشیت بندہ کہلانے کی وجہ یہ ہے کہ یہ مشیت اول افعال کی علت قریب ہے ۔ اور مشیت رب علت بعیدہ اور نسبت علت قریبہ کی طرف کیا کرتے ہیں ۔ قدریہ اور جبریہ ایک مشیت پر نظر کر کے راہ حق سے بہک گئے ۔ اہل سنت و جماعت کی نظر دونوں مشیتوں پر ہے ۔ صراط مستقیم پر قائم رہے ۔ ( 78 ) مولود شریف میں مفاسد نہ ہوں تو بھی مقتدا کے لئے شرکت درست نہیں : فرمایا مولانا فتح محمد صاحب بیان فرماتے تھے کہ ایک مرتبہ حضرت مولانا رشید احمد صاحب عمت فیوضہم مکہ مکرمہ تشریف لے گئے اور مولود شریف کے جلسے میں ہمارے حضرت حاجی صاحب قبلہ بلائے گئے ۔ حضرت مرشد قبلہ نے جناب