ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول ) ------------------------------------------------------------- 203 وعدہ نہیں ہے وہ یقینی نہیں ہیں ، نہ کلام اللہ وغیرہ اس لئے اترا ہے ۔ یہ جدا بات ہے کہ کبھی یہ اثر بھی مرتب ہو جائے ۔ مگر یقینی نہیں ، نہ اس کا وعدہ ہے اور جو ان میں آیات نہیں ہیں ان میں جواب ہی کی حاجت نہیں ہے ۔ ان کے کسی قسم کے اثر کی کوئی دلیل یقینی نہیں ۔ ( 83 ) مہمان کو کسی قدر برتن میں چھوڑ دینا چاہئے : فرمایا کہ بعد کھانا کھا لینے کے برتن صاف کرنے کی بابت جو مسنون طریقہ مشہور ہے اور حدیث میں بھی ہے کہ پیالہ صاف کر لینا چاہئے اس کے متعلق ایک تفصیل ہے ۔ وہ یہ کہ یہ اپنے گھر کے لئے ہے اور اگر مہمان ہو تو بہتر یہ ہے کہ کسی قدر کھانا برتن میں چھوڑ دے ۔ تاکہ میزبان یہ نہ سمجھے کہ مہمان نے پیٹ بھر کر نہیں کھایا اور اس کا دل برا ہو ۔ کیونکہ اگر کسی قدر کھانا بھی برتن میں چھوڑ دیا جاتا ہے تو میزبان سمجھتا ہے کہ مہمان بھوکا نہیں رہا ۔ پھر فرمایا کہ لوگوں نے معاشرت کے بارے میں غور کرنا چھوڑ دیا ۔ شریعت نے طرز معاشرت بھی نہایت مکمل بتایا ہے جن پر عمل کرنے کا ایک سہل طریقہ یہ ہے کہ تھوڑا وقت اس لئے معین کر لے جس میں غور کیا کرے کہ مجھ سے کسی کو تکلیف تو نہیں پہنچتی ۔ دوم اس میں غور کیا کرے کہ جو معاملہ میں لوگوں سے کرتا ہوں اگر کوئی میرے ساتھ کرے تو میرا کیا حال ہو ۔ اگر اپنے اوپر ناگوار ہوتا ہو تو یہ سمجھے کہ دوسرے کو بھی ناگوار ہو گا ۔ اس لئے ایسے امور کو چھوڑ دے ۔ جب کوئی اس طرح سوچنے اور خیال رکھنے کی عادت ڈالے گا تو عقل کو آئندہ ایسے امور کے دریافت کرنے میں رسائی ہوتی جائے گی ، پھر غلطی کم ہو گی ۔