ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول )------------------------------------------------------------- 53 ہے کہ خدا کی یہ صورت ہے ، یہ شکل ، یہ ہیئت ایسا جمیل ہے اور اسی کو خدا تصور کرتا ہے ۔ بعض چندے اس پر عقیدہ کر لیتا ہے ۔ جب عقیدہ ہو گیا تو جب سماع میں محبوب کے اوصاف پڑھے گئے تو اس صورت معتقدہ کو پیش نظر کر کے اس کی طلب میں بے قراری پیدا ہوئی ، وجد ہوا ، رقت طاری ہوئی اور جو کچھ ہوا غلط عقیدے سے ہوا اور شیطان کے دھوکے سے ہوا ۔ شیطان کبھی ایسا کرتا ہے کہ ایک آسمان سامنے لا کھڑا کر دیتا ہے ، جس میں فرشتے نظر آتے معلوم ہوتے ہیں ۔ جو نادان ہیں اس کو واقعی تصور کر لیتے ہیں ۔ مگر عارفین فی الفور سمجھ جاتے ہیں کہ وہ نہ آسمان ہے نہ فرشتے ، محض خیالات یا جنود ابلیس ہیں ۔ ایسے وقت میں بغیر شیخ کامل کام نہیں چلتا ۔ آدمی نہایت دھوکہ میں پڑ جاتا ہے ۔ ( 59 ) اسلام کے ہر حکم میں حکمت ہے : فرمایا ٹھیکہ دینا ہمارے فقہاء علیھم الرحمہ نے فرمایا ہے کہ تین برس سے زائد جائز نہیں ۔ کیا حکمت ہے ۔ سبحان اللہ ! ایسا انتظام فرمایا کہ پھر کبھی کوئی قابض نہ ہو جائے ۔ ( 60 ) حاجی صاحب کا سماع نعتیہ اشعار کا سننا تھا ؟ فرمایا ہمارے مرشد قبلہ حاجی صاحب جب تھانہ بھون میں قیام پزیر تھے تو کبھی کبھی اشعار نعتیہ سنتے بلا آلات ۔ ایک شخص پختہ عمر کے صالح تھے ۔ ان کو کبھی بلا لیا کرتے تھے ، وہ یہ پڑھا کرتے تھے : مرحبا سید مکی مدنی العربی : دل وجان باد فدایت چہ عجب خوش لقبی اکثر ہمارے حضرت مرشد اور ذاکرین اپنے اپنے حجروں میں سب لوگ بیٹھ جاتے اور اندر ہی اندر کیفیت ہوتی اور کسی کو خبر نہ ہوتی کہ کیا ہو رہا ہے ۔ یہ حالت تھی سماع سننے کی ۔ فی زماننا کس قدر غلو ہے ۔