ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد اول ) ------------------------------------------------------------- 200 ہیں ، ان کا تو ڈھانچہ رہ گیا ہے اور یہ قالب مغائر ہے اس شخص کی حقیقت کا جب وہ شخص یہاں نہیں تو غیر چیز کے دیکھنے کے لئے انتظار کرنا محض عبث ہے ۔ چنانچہ انتظار ملتوی کیا گیا ۔ پھر فرمایا کہ شریعت نے حقائق پر نظر رکھی ہے ۔ انسان جس کا نام ہے جب وہ نہ رہا تو قالب کو رکھنے سے کیا فائدہ ؟ انسان حقیقت میں روح ہے نہ جسم ۔ جسم روح کو اٹھائے ہوئے ہے ، جیسے پالکی گاڑی میں کوئی سوار ہو ، اسی طرح جسم حامل روح ہے ۔ جس چیز کو انسان انا کہتا ہے وہ روح ہے نہ جسم ۔ (79) رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کا امور دنیا میں مشغول ہونا مانع توجہ الی الحق سے مانع نہیں فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کا امور دنیا میں مشغول ہونا مانع توجہ الی الحق نہیں ہوتا ۔ کیونکہ رسول جو افعال بھی کرتے ہیں حکم کے مطابق کرتے ہیں ۔ اس لئے ہر موقع میں یہی خیال ہو گا کہ جو فعل بھی حکم کے موافق ہو اس لئے ہر وقت استحضار رہے گا ۔ ( 80 ) انبیاء علیہم السلام کا بکریاں پالنا تربیت کے لئے ہے : فرمایا کہ انبیاء کے بکریاں پالنے کی وجہ یہی ہے کہ ان کو سخت اور نرم مزاج لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے ۔ جس میں نہایت تحمل کی حاجت ہے ۔ اس لئے انبیاء پہلے سے تحمل کے عادی بنائے جاتے ہیں کہ بکریاں پالنے کا حکم ہوتا ہے ۔ کیونکہ بکریوں میں ہر قسم کی بکریاں ہوتی ہیں ۔ وہ مختلف جوانب میں پھیل جاتی ہیں اور چرواہا تحمل کر کر کے ان کو جمع کرتا اور بٹورتا ہے اور ان کی اذیت کا متحمل ہو جاتا ہے ۔ اسی طرح لوگ انبیاء سے بھاگتے ہیں اور تکالیف دیتے ہیں اور انبیاء ان کو تحمل کے ساتھ اپنی طرف لاتے ہیں اور نیز بکریوں میں مسکنت کا مضمون ہے ان کے پالنے والے میں بھی مسکنت پیدا ہو جاتی ہے ۔ جس طرح اونٹوں میں رہنے کا یہ اثر