ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول )------------------------------------------------------------- 90 بھی حکم یہ ہے کہ تلوار مت اٹھاؤ یہ کتنی بڑی ڈھال مخالف کے ہاتھ میں ہے پس جس مذہب کا یہ قانون ہو اس میں کیسے ممکن ہے کہ اس کی ترقی تلوار سے ہو سکے ۔ اب فرمائیے کہ اسلام بزور شمشیر کیونکر پھیلا ۔ ( 26 ) ابدی جہنم بغاوت اور کمالات خداوندی کے انکار کی سزا ہے فرمایا بظاہر اس پر کہ کفار جہنم میں ہمیشہ رہیں گے یہ اعتراض ہوتا ہے کہ انہوں نے اتنا بڑا گناہ کون سا کیا کہ سزائے دائمی تجویز کی گئی کیونکہ زندگی محدود و گناہ محدود پھر سزائے غیر محدود کا کیوں حکم ہوا جواب یہ ہے کہ کفر و شرک کی حقیقت ہے بغاوت ۔ دنیا میں بھی قاعدہ ہے کہ سلاطین باغی کو جلاوطن عبور دریا شور وغیرہ سزا دیتے ہیں چونکہ سلاطین بجز اس کے کہ عمر بھر کے لئے دے سکیں زیادہ پر قدرت نہیں رکھتے اس وجہ سے زائد سے مجبور ہیں مگر اتنا ظاہر ہو گیا کہ بغاوت کی سزا غیر محدود ہونی چاہئے اور یہ امر بتقضائے عقل ہے چنانچہ جو سلاطین پابند ملت بھی نہیں وہ سبھی ایسا ہی کرتے ہیں یہ جواب تو جدلی ہے اس کی حقیقت میں غور کرنا چاہئے کہ حق تعالی مالک حقیقی ہیں اور ان کے صفات غیر متناہی ہیں اور ہر صفت کا ایک حق ہے اب جو شخص ایسے مالک جامع کمالات غیر متناہیہ کے حقوق کو ضائع کرے گا اس کی سزا بھی غیر متناہی ہونی چاہئے ۔ پس یہ سزا عین موافق عقل کے ہوئی ۔