ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول )------------------------------------------------------------- 169 ( 12 ) ایک اور خواب کی تعبیر : میرے ایک رشتہ کے بہنوئی جو حضرت سے بیعت تھے اور محکمہ چونگی میں ملازم تھے ، یکایک انتقال کر گئے ۔ ان کی بیوی نے دوسری ہی رات کو خواب میں دیکھا کہ گویا وہ لنگڑاتے ہوئے آئے اور ایک سوئی کپڑوں میں سے نکال کر اس کے حوالے کی اور کہا لے یہ راستہ بھر میرے چھبتی ہوئی آئی ہے ۔ احقر نے بر وقت شرف زیارت عرض کیا ۔ فرمایا چنگی میں ملازم تھے ، اس کی کوئی تکلیف ہو گی ۔ پھر ذرا تامل فرما کر کہا لیکن ان شاء اللہ نجات ہو گئی کیونکہ وہ تکلیف کی چیز انہوں نے اپنے پاس نہیں رکھی ہے ، بلکہ دوسرے کو دے دی ہے ۔ ( 13 ) نجاست کفر کے ساتھ کسی خوبی کا اعتبار نہیں : عرض کیا کہ حضرت بعض کفار کے اخلاق حمیدہ و اوصاف حمیدہ سے قلب میں کچھ گنجائش ہوتی ہے ۔ فرمایا کہ مودت نہیں چاہئے ، گو مصلحتا تعریف وغیرہ کر دینے میں مضائقہ نہیں ۔ اگر پاخانہ پر چاندی کا ورق لپیٹ دیا جائے تو کیا اس کو محبوب سمجھئے گا ۔ گویا نجاست کفر کے ساتھ کوئی صفت حمیدہ ہونا یہی حیثیت رکھتا ہے ۔ ( 14 ) علماء کو کم ہمت یا بے کار سمجھنا نادانی ہے : برسبیل وعظ بیان فرمایا کہ آج کل لوگوں نے علماء کی جماعت کو کم ہمت بے کاروں کی پلٹن اور کیا کیا خطاب دے رکھے ہیں ۔ حالانکہ تجربے سے معلوم ہوا کہ عربی پڑھنے سے دماغ میں ایک انجلا ہو جاتا ہے ۔ فرض کیجئے اگر دو شخص یکساں دماغ کے انگریزی پڑھیں اور ایک ان میں عربی پڑا ہوا ہو تو وہ شخص جو عربی بھی پڑھا ہوا ہے صرف انگریزی پڑھے ہوئے سے تقریر و تحریر اور فہم میں مقابلتا ضرور زیادہ ہو گا ۔ چنانچہ ایک جج عربی پڑھے ہوئے تھے ۔ ان کے فیصلے