ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول ) ------------------------------------------------------------- 210 آ جائیں پھر وہ متعاقدین زبانی اس عقد کی اسی ثمن پر تجدید کر لیا کریں تو بائع کو ثمن اور مشتری اول کو اور اسی طرح دوسرے خریداروں کو بھی پھل حلال ہو جائیں ۔ گو متعاقدین پر اول بار کے عقد باطل کی معصیت رہے لیکن اس مفاسد سے تو نجات ہو جائے ۔ ( 97 ) روپے کے لین دین میں کمی بیشی جائز نہیں : کمی بیشی نوٹ کے متعلق یہ شبہ کیا گیا کہ جب بدلین ہم جنس نہ ہوں تو کمی بیشی جائز ہونا چاہئے ۔ جواب دیا کہ یہ بیع نہیں ہے جو نوٹ کو بدل قرار دیا جائے ۔ بلکہ حقیقت اس کی حوالہ ہے اور نوٹ اس کی سند ہے ۔ پس بدلین روپیہ کے سوا کچھ نہیں ۔ ( 98 ) بدعتی کی مدارات جائز ہے : ایک صاحب علم نے سوال کیا کہ حدیث میں من وقر صاحب بدعۃ فقد اعان علی ھدم الاسلام آیا ہے ۔ اور اکثر مبتدعین اہل جاہ کی توقیر کرنی پڑتی ہے ۔ جواب دیا کہ یہ توقیر نہیں ہے بلکہ مدارات ہے جس میں دینی مصلحت ہے یا دنیوی مفسدہ کا دفع ہے ۔ حدیث میں حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا ایک شخص کی نسبت بئس اخو العشیرۃ فرمانا اور پھر حاضری کے وقت الان لھ القول کی حکایت اور حضرت عائشہ کے سوال کے جواب میں ان من اشر الناس من ترکھ الناس اتقاء فحشھ فرمانا اس کی دلیل ہے ۔ ( 99 ) وسوسہ باعث غم نہیں ہونا چاہئے : وسوسہ میں غم کرنا خلاف شرع ہے کہ حدیث میں تسلیھ بلکہ بشارت مصرح ہے ۔