ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد اول ) ------------------------------------------------------------- 228 کریں ۔ یہ لوگ تو نہایت پست ہمت ہوتے ہیں ۔ علماء کے برابر کیا کام کریں گے ۔ علماء کی یہ حالت ہے کہ سر میں تو درد ہو رہا ہے اور سبق پڑھا رہے ہیں ۔ فتوے لکھ رہے ہیں ۔ ان لوگوں کو بجز عیش پرستی کے کیا آتا ہے ۔ 19 ۔ ارواح سے کیفیات ظہور میں آ سکتی ہیں : سوال کیا گیا کہ جیسے جنات کے اثر ڈالنے سے جسم انسان میں تغیرات پیش آ جاتے ہیں آیا اس طرح ارواح سے بھی کیفیات ظہور میں آ سکتی ہیں ۔ فرمایا ہاں ممکن ہے ۔ امتناع پر کوئی دلیل نہیں ۔ عرض کیا گیا کہ ارواح خبیثہ سے یہ حالت کب ہو سکتی ہے جبکہ وہ ایک موقع پر محبوس اور معذب ہیں ۔ فرمایا کہ سب کا محبوس ہونا ضروری نہیں اور معذب ہونے کی دو صورتیں ہو سکتی ہیں ۔ ایک یہ کہ ایک جگہ محبوس کر کے عذاب ہو ۔ دوسرے یہ کہ ارواح خبیثہ کے پیچھے عذاب کا فرشتہ مسلط کیا جائے کہ وہ روح جہاں جائے اس کے پیچھے جوتا سا لئے پھرے اور وہ روح بطور پناہ کے اجسام انسانی کو چمٹتی پھرے اور یہ صرف امکان ہی کا درجہ ہے ، باقی غالب یہ ہے کہ شیاطین ہی تصرف کر کے کسی روح کا نام لے دیتے ہیں ۔ 20 ۔ نماز جنازہ میں پچھلی صف افضل ہے : سوال کیا گیا کہ نماز جنازہ میں صف آخر کیوں افضل ہے ؟ فرمایا کہ دو وجہ معلوم ہوتی ہیں ۔ شاید وہی ہوں ۔ ایک یہ کہ نماز جنازہ نماز تو ہے نہیں بلکہ دعا ہے ، جو لوگ پیچھے ہیں وہ گویا آگے والوں کو شفیع گردانتے ہیں ۔ پس جتنا کوئی پیچھے ہیں اس کے شفیع زیادہ ہیں ۔ اس لئے ان کو فضیلت ہو گی ۔ دوسرے جو پیچھے ہیں وہ تشبھ بعبادۃ الصنم سے بہ نسبت آگے والوں کے بعید ہیں ، اس لئے فضیلت ہونی چاہئے ۔ یہ بات طالب علموں کے سمجھنے کی ہے ۔ اصولیین نے حسن و قبح کی بحث