ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول ) ------------------------------------------------------------- 199 آئے گا ۔ چنانچہ صوفیہ کے بعض اشغال میں سر نظر آنے لگتا ہے ۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم پیچھے سے بھی دیکھتے تھے اور اس کی وجہ میں بعض علماء کہتے ہیں کہ آپ کے پیچھے سر میں دو سوراخ تھے ، ان سے نظر آتا تھا ۔ تو اس کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ ممکن ہے کہ آپ کو اللہ تعالی نے شعاعوں کے مقوس بنانے کی قوت مرحمت فرمائی تھی ۔ جب آپ قصد فرماتے دیکھ لیتے آگے کا قصد فرماتے ۔ آگے دیکھ لیتے اور پیچھے کا قصد کرتے ۔ پیچھے نظر فرما لیتے ۔ ہر شخص میں یہ قوت نہیں اس لئے نظر نہیں آتا اور اس توجیہ کو حضرت مولانا محمد یعقوب صاحب سے نقل فرماتے تھے ۔ ( 77 ) چھ لاکھ آدم پیدا کرنے کا مطلب : فرمایا کہ حدیث خلق اللہ سبحانھ ست مائۃ الف آدم ۔ ( اللہ تعالی نے چھ لاکھ آدمی پیدا کئے ) مطلب یہ ہے کہ جب حق تعالی کسی کو عالم شہادت میں ظاہر کرنا چاہتے ہیں تو پہلے اس کی تمہیدات کو پیدا کرتے ہیں ۔ اسی طرح جب اللہ تعالی نے حضرت آدم کا ظہور کرنا چاہا تو آپ سے پہلے چھ لاکھ تمہیدات پیدا کیں ۔ ہر ایک کا نام آدم تھا اور وہ لطائف غیبیھ تھے جنس عناصر سے نہیں ۔ یہ خلاصہ ہے حضرت مجدد صاحب کی تحقیق کا ۔ ( 78 ) انسان روح کا نام ہے جسم کا نہیں : حضرت مولانا مدظلہم کی ایک عزیزہ عرصہ آٹھ ماہ سے بعارضہ دق مبتلا تھیں اور بندے نے بھی علاج کیا تھا ۔ ان کے انتقال پر بعضے لوگ بعض ورثاء کا انتظار کرنے کو تیار تھے ۔ حضرت مولانا نے تاکیدا ارشاد فرمایا کہ موافق شریعت کے دفن میں جلدی کرنی چاہئے اور فرمایا کہ انتظار کسی کا اس لئے کیا جاتا ہے کہ وہ آ کر دیکھے لیکن وہ کس چیز کو دیکھے گا کہ مریضہ تو یہاں سے رخصت ہو گئیں ۔ وہ یہاں کہاں