ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول ) ------------------------------------------------------------- 230 23 ۔ کلام اللہ یا عمدہ دینی کلام کو ریکارڈ کرنا جائز ہے : فرمایا کہ گراموفون جو مثل انسان کے باتیں کرتا ہے اگر اس میں گانا بجانا ہو تب تو ظاہر ہے کہ اس کا سننا ناجائز ہے اور اگر کلام اللہ بھرا ہو تب بھی ایک عارض کے سبب یہی حکم ہے ، کیونکہ کلام اللہ اس میں بطور لہو و لعب ہوتا ہے اور بھرنے والے کی غرض لہو و لہب کے طور پر نہ ہو تو جائز ہو جائے گا ۔ مگر یہ مفقود ہے ۔ اکثر لوگ تو راگ بھرتے ہیں اور کلام اللہ بھی اگر احیانا ہوتا ہے تو لہو و لعب ہی کے طور پر ہوتا ہے ۔ 24 ۔ بغیر پڑھے حدیث پڑھانا جائز نہیں : ایک صاحب نے پوچھا کہ اگر کوئی فارغ التحصیل عن الحدیث بلا اجازت استاد مشکوۃ و صحاح ستہ سے حدیث بیان کرے اور ان کتابوں کو پڑھائے معتبر و جائز ہو گا یا نہیں ؟ اور اصحاب کتب احادیث نحو ابو عبداللہ محمد بن اسماعیل و مسلم بن حجاج وغیرہما رضی اللہ تعالی عنہم کا مجتمع کر کے کتاب بنا دینا حدیثوں کی ان حضرات کی اجازت سمجھی جائے گی یا نہیں ؟ فرمایا کہ بے پڑھے حدیث نہ پڑھائے ۔ تدوین سے محفوظ کرنا مقصود ہے نہ غیر ماہر کو شرح حدیث کرنے کی اجازت ۔ 25 ۔ جی ۔ پی فنڈ کی رقم لینا جائز ہے : سوال کیا گیا کہ یہ جو گورنمنٹ ملازمین کی تنخواہ میں سے ہر ماہ کچھ مبرا کر کے بعد ملازمت سے علیحدہ ہونے کے وہ جمع شدہ اور کچھ اضافہ دیتی ہے جس کو عوام سود کہتے ہیں یہ کیسا ہے ؟ فرمایا جائز ہے اور وہ زیادتی بھی لینا جائز ہے ۔ کیونکہ سود تو