ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول ) ------------------------------------------------------------- 194 احوال کو دیکھ کر توجہ ہوتی ہے ۔ ( 66 ) سفر حج سفر عشق ہے : فرمایا کہ سفر حج میں لوگ بہت بہت پریشانیاں اٹھاتے ہیں ، سخت دقتیں پیش آتی ہیں ، یوں چاہئے کہ پختہ ہو کر سب کاموں کو اللہ کے سپرد کر دے ۔ ان شاء اللہ تعالی بہت آسانی سے سب امور طے ہو جائیں گے ۔ چنانچہ ہمیں بہت سہولت رہی تھی ۔ ہم نے دیکھا کہ بڑے بڑے امراء وزنی اسباب کو اپنی کمروں پر لادتے تھے ۔ نوکروں نے بھی ان کو جواب دے دیا ۔ لوگ روپے کے زعم میں آ جاتے ہیں ، یہ غلطی ہے ۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ اس سفر کو سفر عشق سمجھے ۔ پھر سب تکالیف راحت معلوم ہوں گی ۔ ( 67 ) منشیات کی تیاری میں اعانت گناہ ہے : عرض کیا گیا کہ آب کاری کی ملازمت جائز ہے یا نہیں ؟ فرمایا کہ ناجائز ہے ، کیونکہ اعانت علی المسکرات ہے ۔ اس بارے میں بعض انگریز مسلمانوں کو زیادہ پسند کرتے ہیں ۔ کیونکہ مسلمان شراب شاذ و نادر پیتے ہیں ۔ اس لئے نقصان سرکاری نہ ہو گا ۔ ( 68 ) حقہ نوشی بعض برکات سے محرومی کا سبب ہے : فرمایا کہ حقہ نوش کی نسبت شاہ ولی اللہ صاحب کا بیان ہے کہ اس کو زیارت رسول صلی اللہ علیہ و سلم اول تو نصیب نہیں ہوتی ۔ اگر ہو بھی تو ہم کلامی نہیں ہوتی ۔ اور فرمایا کہ اس کی بابت کوئی حدیث تو ہے نہیں ۔ ایک شخص کا قصہ فرمایا کہ اس نے امام زین العابدین کو خواب میں دیکھا ۔ پوچھا کہ حضرت حقہ کیسا ہے ؟ جواب دیا کہ کالاغلام ۔ سائل نے عرض کیا کہ حضرت آپ بدون ورود اثر ایسا سخت حکم