ملفوظات حکیم الامت جلد 12 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد اول )------------------------------------------------------------- 104 ہے کہ اس سے گاڑی رک جاتی ہے ، کیونکہ جب دیکھا تو ایسا ہی نظر آیا اور جو لوگ حقیقت جانتے ہیں وہ کہیں گے کہ روکنے والا اصل میں ڈرائیور ہے ، باقی یہ جھنڈی محض علامت ہے ۔ اس میں کوئی اثر ذاتی نہیں ۔ ایسے ہی بغیر حکم حق ایک ذرہ بھی حرکت نہیں کر سکتا ۔ حتی کہ زبان سے جو الفاظ نکلتے ہیں ہر ہر حرف پر حکم جدید ہوتا ہے تو زبان حرکت کرتی ہے ۔ تمام عالم میں ایسا ہی تصرف جاری ہے ۔ افسوس ! منکرین نے دوام سے ضروری ہونا اعتقاد کر لیا اور تصرف حق کے منکر ہو گئے ۔ ( 26 ) تعلیم کا فائدہ زندہ بزرگوں سے ہوتا ہے : فرمایا قبور اولیاء اللہ سے فیوض حاصل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اولا کچھ پڑھ کر بخشے اور جو نسبت حاصل کرنا ہو اس کے قصد سے صاحب قبر کی طرف اس طرح متوجہ ہو کر قبر کے پاس بیٹھ جاوے کہ اپنے قلب کو صاحب مزار کے قلب سے متصل خیال کرے اور تصور کرے کہ ایک نلکی وہاں سے لگی ہوئی ہے ، فیوض ادھر سے ادھر آ رہے ہیں ۔ اس وقت قلب کو جملہ خیالات سے خالی کر کے متوجہ ہونا چاہئے ۔ ان شاء اللہ تعالی وہ نسبت فائض ہو گی اور اس حالت میں جو کیفیت اپنے اندر پائے یہ اس طرف کا فیض ہے اور فیض قبر سے صرف اتنا ہوتا ہے کہ نسبت میں قوت ہو جاتی ہے ۔ باقی تعلیم کا فائدہ نہیں ہوتا ۔ تعلیم کا فائدہ صرف زندہ بزرگوں سے ہوتا ہے ۔ مگر یہ طریقہ حصول فیض کا عوام کے لئے نہیں ہے نہ عوام کو اجازت دینا چاہئے ، صرف خواص کے لئے ہے ۔ ( 27 ) ذاکر کو کھانے پینے میں کمی نہ کرنی چاہئے : فرمایا ذاکر شاغل کو چاہئے کہ ماکولات مشروبات میں کمی نہ کرے ۔ وجہ یہ ہے کہ یہ امر طبعی ہے کہ اگر کام اپنے نزدیک زیادہ کیا اور ثمرہ بزعم خود کم ملا تو وجدانا یہ شکایت پیدا ہوتی ہے کہ منعم حقیقی کی طرف سے احسان کم ہوا اور میری جانب سے